وزیراعلیٰ سے ناروے کے سفیر کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال، پنجاب پولیس کو جدید تربیت دینے کی پیشکش

جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں پاکستان میں ناروے کے سفیر لیف ایچ لارسن (Mr. Leif H. Larsen) نے ملاقات کی- ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا- اس موقع پر ناروے کے سفیر نے پنجاب پولیس کو جدید تربیت دینے کی بھی پیشکش کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی محمد شہباز شریف نے ناروے کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں- ناروے میں اوورسیز پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد قیام پذیر ہے- انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے- ناروے کا پاکستان میں صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری اور دیگر سماجی شعبوں میں تعاون لائق تحسین ہے- ناروے کے سرمایہ کار ہائیڈرو پراجیکٹس، زراعت، ڈیری فارمنگ اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں-انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے- پاک افواج شمالی وزیرستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف کامیاب آپریشن کر رہی ہیں اور پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے- انہوں نے کہا کہ ناروے کی جانب سے پولیس کو جدید تربیت دینے کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں- اس موقع پر ناروے کے سفیر لیف ایچ لارسن نے کہا کہ ہم پاکستان خصوصا پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے- انہو ں نے کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے بے مثال ترقی کی ہے اور صوبہ پنجاب میں ترقی کی رفتار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے- صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک، سیکرٹریز ہاؤسنگ، صنعت ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

Browse Latest Business News in Urdu

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے ..

یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے ..