ٹیکسٹائل تنظیموں نے فیکٹریاں بند کرنے اور مزدوروں کیساتھ سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

منگل 28 اکتوبر 2014 21:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء)ٹیکسٹائل تنظیموں نے گیس سپلائی کی بندش یا 33 فیصد گیس کوٹہ میں کمی کی صورت میں فیکٹریاں بند کرنے اور مزدوروں کیساتھ سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔ملک کیلئے کثیر زرمبادلہ کمانے والی اہم صنعت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے جبکہ حکومت کی طرف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری اور برآمدات کو تباہی سے بچانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

توانائی بحران کے باعث برآمدات میں مسلسل کمی سے ملکی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے۔یہ بات پی ٹی ای اے کے چیئرمین سہیل پاشا نے یہاں پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن، آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن اور کھرڑیانوالا انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے ملکی معیشت کے اہم سیکٹرکو بحران سے نکالنے اوربرآمدات میں ترقی کیلئے وزارت ٹیکسٹائل خصوصاً وزیر ٹیکسٹائل جناب عباس خان آفریدی کے مثالی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے مکمل سپورٹ کیساتھ ساتھ ہر فورم پر بھرپورآواز بھی بلند کی۔ انھوں نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کیلئے صدق دل سے کوشش کرنے پر وزیر ٹیکسٹائل جناب عباس خان آفریدی کے شکریہ ادا کیا تاہم دیگر وزارتوں اور اداروں کی عدم دلچسپی اور عدم تعاون پر افسوس کا اظہارکیا جس کے سبب وزیر ٹیکسٹائل کی تمام تر محنت اور کوشش رائیگاں گئی اور ٹیکسٹائل کے برآمدای اعدادو شمار انتہائی مایوس کن رہے۔

انھوں نے یورپی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی کے باوجود برآمدات میں مسلسل کمی پر گہری تشوش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحاک کو انتہائی خطرناک قرار دیا۔ اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی برآمدات میں گذشتہ سال کی نسبت 10.16 فیصد جبکہ ٹیکسٹائل برآمدات میں 4 فیصد کمی ہوئی۔جولائی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کا تناسب 2.37 فیصد، اگست میں 8.38 فیصد جبکہ ستمبر میں 1.16 فیصد رہا۔

انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر برآمدات میں کمی کا رجحان برقرار رہا تووزیر اعظم نواز شریف کا معاشی انقلاب کا عزم ادھورا ہی رہے گا۔ برآمدات میں کمی کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے آپٹما کے ریجنل چیئرمین نوید گلزار نے کہا کہ توانائی بحران اورورکنگ کیپٹل کی کمی برآمدات میں کمی کے اسباب میں سرفہرست ہیں۔ ان کے باعث پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اس وقت بستر مرگ پر ہے۔

گیس اور بجلی کی جبری بندش سے پیداواری اور صنعتی عمل تقریباً ختم ہو چکا ہے جسکی حالیہ مثال گیس کی موجودہ بندش ہے۔پی ٹی ای اے کے سابق چیئرمین احمد کمال نے کہا کہ برآمدی اداروں کوصرف 33 فیصد گیس فراہم کی جارہی ہے جبکہ وہ بھی گذشتہ روز سے مکمل بند ہے۔گیس ڈسٹری بیوشن حکام کی ناقص منصوبہ بندی اور بدانتظامی کے باعث بیشتر صنعتی یونٹس بند ہو چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ 50 فیصد سے بھی کم استعداد پر چل رہے ہیں۔

انھوں نے واضع کیا کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کا تناسب پورے ملک کا ہے جبکہ فیصل آباد سے برآمدات میں کمی کہیں زیادہ ہے۔پی ٹی ای اے کے سابق چیئرمین رانا عارف توصیف نے کہا کہ ایکسپورٹرز کا 30 سے 40 فیصد ورکنگ کیپٹل سیلز ٹیکس اور کسٹم ری بیٹ ری فنڈ کی نذر ہو چکا ہے اور ایکسپورٹرز Liquidity Crunch کا شکار ہیں۔ توانائی بحران کے حل اور ری فنڈز کی ادائیگی کے بغیر ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ناممکن ہے۔

ملک کیلئے کثیر زرمبادلہ کمانے والے صنعت کوسوچی سمجھی سازش کے تحت ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے اپیل کی کہ پنجاب کی انڈسٹری کے ساتھ ہونیوالے بے رحمانہ سلوک کا فوری نوٹس لیا جائے کیونکہ پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور اگر مسائل حل نہ ہوئے تو جہاں ملک کثیر زرمبادلہ سے محروم ہوگا وہیں لاکھوں مزدوربھی بے روزگار ہو جائیں گے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر برآمدی صنعت کو بلا تعطل گیس و بجلی کی فراہمی،ایکسپورٹرز کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے ری فنڈز کی فوری ادائیگی اور ٹیکسٹائل برآمدات کیلئے زیرو ریٹنگ کی سہولت فوری بحال کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے  شروع ہوگی

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے شروع ہوگی

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ