سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑامیٹروبس منصوبہ شروع

جمعرات 30 اکتوبر 2014 19:34

سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑامیٹروبس منصوبہ شروع

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) سعودی عرب میں دنیا کاسب سے بڑامیٹروبس منصوبہ شروع کردیاگیا، ریاض میٹرو سروس دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے گراں قیمت منصوبہ ہے جس پر 22 ارب 50 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہو گی۔ یہ منصوبہ اگلے چار سال میں مکمل ہو گا۔ریاض میٹرو پروجیکٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ اللحیدان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اتنے بڑے پیمانے پر میٹرو منصوبہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں صرف سعودی عرب نے شروع کیا ہے۔

اس کی تکمیل کے بعد مملکت کے دارالحکومت کا نقشہ ہی بدل جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ریاض میٹرو بس سروس اپنی انفرادیت قائم رکھے گا اور اب معاصر پروجیکٹس میں دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا۔منصوبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔ اس کی لمبائی 176 کلومیٹر ہے جو 2018ء کے اواخر تک اختتام پذیر ہو گا۔ اس منصوبے میں میٹرو ٹرین اور میٹرو بس سروس کا ایک ساتھ انتظام کیا گیا ہے۔اللحیدان نے بتایا کہ دارالحکومت ریاض کی آبادی میں اضافے کے پیش نظر اس نوعیت کے منصوبے پر کام کا آغاز وقت کی ضرورت ہے کیونکہ سنہ 2030ء تک ریاض کی آبادی پانچ اعشاریہ سات ملین سے بڑھ کر 8 اعشاریہ 2 ملین ہو جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..