آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دے کر بھاری زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے ،چوہدری محمدیاسین

پیر 3 نومبر 2014 19:03

برلن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء ) آزادکشمیر کے سینئروزیرووزیرلوکل گورنمنٹ وپاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمدیاسین نے کہاہے کہ حکومت آزاد کشمیر اس خطہ میں سیاحت ،ہائیڈرل اور معدنیات کی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے نئی حکمت عملی طے کی ہے اس سلسلے میں بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعاتی پیکج دینے کا اعلان کر رکھا ہے اس سلسلے میں بیرون ممالک میں کشمیری صنعتکاروں کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کو آزاد کشمیر کا دورہ کروائیں ،آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دے کر بھاری زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔

آزاد جموں و کشمیر کے سینئر وزیر چودھری محمد یٰسین گزشتہ روز مختصر دورے پر جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچے جہاں پر ممتاز کشمیر صنعتکاروں اور پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر چودھری رحمان ،سجاد نقوی ،چودھری نثار،چودھری شبیر اور دیگر نے انکا شاندار استقبال کیا ،سینئر وزیر کے اعزاز میں دوسرے روز یہاں برلن میں تارکین وطن کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شاندار استقبالیہ دیا جس میں سینکڑوں افراد نے شکرت کی سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین نے برلن میں کشمیر ی کمیونٹی اور وہاں کے صنعت کاروں سیکی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اس خطہ کو ترقی دینے کیلئے بیروں سرمایہ کاروں کیلئے ایک خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان کیا ہے، سرمایہ کار اس پیکج سے فائدہ اٹھائیں ،حکومت بیرون سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت مشنری جذبے کے تحت کام کر رہی ہے مفاہمتی پالیسی کوجاری رکھتے ہوئے اپوزیشن کے اراکین کو حکومتی اراکین کے برابر مراعات دینے کی پالیسی پرگامزن ہے ہم تعمیروترقی کے ذریعے آزادکشمیرکو ایک حقیقی فلاحی سٹیٹ بناناچاہتے ہیں اس کیلئے اپوزیشن حکومت کاساتھ دے تاکہ ہم بڑے بڑے میگاپراجیکٹس کی تکمیل کرسکیں ۔

انہوں نے کہاکہ یہ میگاپراجیکٹس صرف پیپلزپارٹی کے کارکنوں کیلئے نہیں بلکہ یہ آزادکشمیر کے عوام کے زیراستعمال ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کوچےئرمین آصف علی زرداری اورآزاد کشمیر سیاسی امورکی انچارج محترمہ فریال تالپور کے ویژن کے مطابق آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کے منصوبوں کا جال پھلایاجارہاہے ۔پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی متحدومتفق ہے۔

ہم آزادکشمیر کی تعمیروترقی کیلئے جانفشانی سے کام میں مصروف ہیں دوسال کے عرصہ میں آزادکشمیر کے تمام میگاپراجیکٹس مکمل ہوجائیں گے ا س کے علاوہ آزادکشمیرمیں توانائی کے بحران کوختم کرنے کیلئے ایک درجن سے زائد ہائیڈل کے منصوبوں پرکام جاری ہے ۔ ان پراجیکٹس سے بجلی کی پیداوارشروع ہوجائے گی2016 ء تک ہم توانائی کے بحران پربڑی حدتک قابوپالیں گے ۔

دریں اثناچودھری محمد یٰسین نے برطانیہ میں پیپلز پارٹی کے جلسے کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے گفت و شنید کی اور اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر چودھری رحمان کو ٹاسک دیا اور پی پی جرمنی کے کارکنان سے اپیل کی وہ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے برطانیہ میں ہونے والے جلسے سے یورپ بھر سے پی پی کارکنان اور عہدیداران شرکت کریں گے انشا ء اللہ پیپلز پارٹی کا یہ جلسہ ایک نئی تاریخ مرتب کرے گا

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز