نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ میں گیارہ ارب54کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بدھ 5 نومبر 2014 13:58

نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ میں گیارہ ارب54کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) ملک میں بجلی کے اہم ترین منصوبے نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ میں گیارہ ارب54کروڑ سے زائد روپے مالیت کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنے آئندہ اجلاس میں اس رپورٹ کا جائزہ لے گی۔یہ انکشاف آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے اور ذمہ داروں کے تعین اور ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔

قومی اسمبلی میں آڈیٹر جنرل کی طرف سے پیش کی گئی سال14۔2013 کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل نیلم جہلم منصوبے کے دوران نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) گیارہ ارب 54 کروڑ سے زائد کے ٹینڈرکا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود اور وزارت پانی و بجلی کے حکام کے سامنے بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا لیکن وزارت کے کہنے کے باوجود حکام 11ارب54 کروڑ76لاکھ روپے کے ٹینڈرز کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے حکام بھی اس حوالے سے کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں ذمے داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کی ہے۔واضح رہے کہ 969میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل نیلم جہلم کے اس منصوبے پر دوکھرب75ارب سے زائد کی لاگت کے اس منصوبے پر کام کا آغاز2008میں ہوا تھا جبکہ یہ منصوبہ 2016 میں مکمل ہونا ہے۔پی اے سی آئندہ اجلاس میں اس رپورٹ کا جائزہ لے گی تاہم آڈیٹرجنرل کی طرف سے کمیٹی میں پیش نہ ہونے اور پھر کمیٹی کی طرف سے انکے خلاف ریفرنس بھیجنے کے بعد کمیٹی اور آڈیٹر جنرل کے درمیان کشیدگی جاری ہے جس سے رپورٹ پر کوئی پیشرفت ہونا ممکن نہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز