کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں61ارب93کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ

جمعہ 7 نومبر 2014 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج کا بلندیوں کا سفر جاری ہے ۔جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100انڈیکس 30900پوائنٹس کی نئی تاریخی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں61ارب93کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت6.54فیصدکم جبکہ73.62فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ ، گیس اور آٹوموبائل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30999پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کی گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس266.26پوائنٹس اضافے سے 30930.04پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر417کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے307کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،95کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں61ارب 93کروڑ31لاکھ 18ہزار219روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر71کھرب57ارب 58کروڑ12لاکھ 14ہزار 262روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں27کروڑ45لاکھ50ہزار 560شیئرز رہیں جو گذشتہ روز کے مقابلے میں1کروڑ92لاکھ28ہزار 260شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت293.33روپے اضافے سے11085.00روپے اورایکسائیڈ پاکستان کے حصص کی قیمت72.99روپے اضافے سے 1586.99روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت169.00روپے کمی سے8330.00جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت106.69روپے کمی سے 3102.33روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں1کروڑ89لاکھ95ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1روپے اضافے سے12.09روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ7لاکھ 92ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت86پیسے اضافے سے30.13روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس171.11پوائنٹس اضافے سے 20328.32پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس459.86پوائنٹس اضافے سے 49564.82جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس220.75پوائنٹس اضافے سے 22694.15پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب