ترقیاتی کاموں کو فوری طور پر مکمل کریں تاکہ حلقے کی عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کر کے ان کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے، شرجیل میمن

جمعہ 7 نومبر 2014 23:34

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے پی ایس 50 میں جاری ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی کاموں کو فوری طور پر مکمل کریں تاکہ حلقے کی عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کر کے ان کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس 50 کی مختلف برادریوں سے ان کے ورثا کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد جاری ترقیاتی منصوبو ں کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ایس 50 میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کرائے گئے ہیں جن کے مکمل ہونے کے بعد حیدرآباد کا دیہی علاقہ ایک ماڈل سٹی بن جائے گا اور یہاں کے مکینوں کو تمام تربنیادی سہولتیں میسر آ سکیں گی، اس موقع پر انہوں نے یو سی ہٹڑی میں وڈیرو وکیو پنہور سے ان کی بھابھی، ہوسڑی میں انتظار راجپوت سے ان کے چچا ، ٹنڈو قیصر میں عزیز پہوڑ سے ان کے بھائی ، ہٹڑی میں امام الدین نوناری اور نوناری برادری کے دیگر 6افراد سے ان کے ورثاء، مسو بھرگڑی میں رئیس خان بروہی ، مسوبھرگڑی میں صحافی عاشق ترک سے ان کے بھائی اور میو حاجانو میں مختلف لوگوں سے ان کے ورثا کی وفات پر تعزیت کی اور گہرے افسوس کا اظہار کیا، بعد ازاں صوبائی وزیر نے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ کام کے معیار کو مد نظر رکھ کر بروقت ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں، درایں اثناء صوبائی وزیر نے علاقوں کے معززین اور عوام الناس سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، اس موقع پر حاجی بدر میمن ، رئیس حاکم علی کھٹیان ، سید شفقت شاہ ، وڈیرو کریم بخش جہیجو ، وڈیرو لعل بخش جہیجو، سید روشن علی شاہ ، مولا بخش مشوری ، شاہزیب سیوانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب