چین کے ساتھ 10400 میگا واٹ کے منصوبوں پر معاہدہ ہوا ہے، احسن اقبال

ہفتہ 8 نومبر 2014 20:14

چین کے ساتھ 10400 میگا واٹ کے منصوبوں پر معاہدہ ہوا ہے، احسن اقبال

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر کراچی ، لاہور موٹروے معاہدے اور گوادر بندرگاہ کے منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہونگے ، چین کے ساتھ 10400 میگا واٹ کے منصوبوں پر معاہدہ ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین بہت اہم تھا ستمبر کے وسط میں چین کے صدر نے پاکستان آنا تھا اور معاہدوں پردستخط کرنا تھے دھرنوں کی وجہ سے دورہ منسوخ ہوا چین کی حکومت نے وزیراعظم کو دعوت دی کہ بیجنگ آئیں تاکہ معاہدوں پردستخط ہوسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے معاہدے میں چین کے ساتھ دس ہزار چار سو میگا واٹ پر کام شروع کرنے کا معاہدہ ہوا ہے جس میں 9ہزار میگا واٹ کے منصوبے جو 2017-18ء تک مکمل ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم ان منصوبوں میں پاکستان کے لئے خصوصی رعایت دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے لیے گرین یچنل اسٹیبلش کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں سے پاکستان میں کوئلے کے کارخانے لگیں گے تھر کول کا خزانہ نکالنے کا موقع ملا ہے اس سے نہ صرف مائنگ ہونگی بلکہ پاور سٹیشنز بھی لگیں گے تھر جو آج قحط سالی کا نشانہ بنا ہوا ہے جو اگلے دس سالوں میں پاکستان کا انرجی کیپٹل بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ انفراسٹرکچر معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ان میں چند معاہدے چین کے صدر کے دورہ پاکستان کیلئے موخر کیا گیا ہے ان میں کراچی لاہور موٹروے گوادر بندرگاہ کے منصوبے میں یہ منصوبے باضابطہ طور پر چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر دستخط ہونگے انہوں نے کہا کہ چینی قیادت نے پاکستان پر بہت بڑا اعتماد کیا ہے جس سے ہماری قومی ذمہ داری میں اضافہ ہوا ہے ہمیں پاکستان میں امن اور استحکام قائم رکھنا ہوگا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی