پشاور کے ساتھ ساتھ اپنے ہر شہر اور قصبے کو تجاوزات سے پاک اور سرسبز و شاداب بنائیں گے،پرویزخٹک

منگل 11 نومبر 2014 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے اپنی پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت کا یہ عزم دہرایا ہے کہ ہم صوبائی دارلحکومت پشاور کے ساتھ ساتھ اپنے ہر شہر اور قصبے کے علاوہ تمام شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک اور سرسبز و شاداب بنانا چاہتے ہیں انہوں نے پبی، نوشہرہ، اکوڑہ خٹک اور جہانگیرہ سمیت جی ٹی روڈ سے ملحقہ تمام شہروں اور قصبوں کی دکاندار برادری اور زعماء پر زور دیا ہے کہ وہ شہروں اور شاہراہوں سے تجاوزات ہٹانے، صحت و صفائی اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے ضلعی و میونسپل انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں ہم نے پشاور میں تجاوزات ہٹا کر صحت و صفائی کا ماحول قائم کردیا ہے اور اب خیر آباد پل تک جی ٹی روڈ اور اسکے کنارے واقع تمام شہروں اور قصبوں کی باری ہے تاکہ نہ صرف یہاں کے لوگ صحت مند اور خوشگوار ماحول میں زندگی بسر کرسکیں اور انکا کاروبارپھلے پھولے بلکہ باہر سے آنے والے مسافروں اور سیاحوں پر بھی اچھا اثر پڑے وہ ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی اور اکوڑہ خٹک کی تاجرو دکاندار برادری اور معززین کے نمائندہ وفود سے بات چیت کر رہے تھے علاقے سے ارکان صوبائی اسمبلی میاں عتیق الرحمن ، میاں جمشید الدین کاکا خیل اور محمدادریس کے علاوہ سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی جمیل احمد، پشاور ترقیاتی ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل سلیم خان، میونسپل کارپوریشن پشاور کے ایڈمنسٹریٹر رشید احمد، میونسپل کمیٹی پبی اور دیگر میونسپلٹیوں کے حکام بھی ان مواقع پر موجود تھے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت تجاوزات ہٹانے اور صفائی و خوبصورتی کاکام مقامی تاجر برادری اور زعماء کے تعاون سے انجام دیگی جس کیلئے انکے نمائندوں پر مشتمل اختیاراتی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور ان ہی کی مشاورت اور فیصلوں سے تمام اقدامات ہونگے ہم صوبے کے تمام شہروں کو خوبصورت بنانے اورشہریوں کو تمام بنیادی سہولیات کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور اس ضمن میں ہم نے کافی پیش رفت حاصل کی ہے اب ہر شہر اور قصبے کی باقاعدہ ماسٹر پلان کیمطابق ضروریات پوری کی جائیں گی اور صحت و صفائی اور ماحولیاتی خوبصورتی کابھر پور بندوبست کیا جائے گاجس کی کامیابی میں شہریوں کا تعاون اتنا ہی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کے اطراف میں بازاروں اور مارکیٹوں کو ڈیزائن کیمطابق خوبصورت بنایا جائے گا اور تجاوزات کا بلا امتیاز مکمل خاتمہ کیا جائے گا جبکہ ٹریفک کے مسائل کا بھی بھر پور انداز میں ازالہ کیا جائے گا تاہم انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کسی سے بھی زیادتی نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی کو بیروزگار کیا جائے گا البتہ شہریوں کو روزگار کے بہتر ذرائع مہیا کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی تجاوزات کی زد میں آنے والے ریڑھی اور کھوکھا مالکان کو متبادل بہتر جگہ مہیا کی جائے گی اس مقصد کیلئے پبی، نوشہرہ، جہانگیرہ اور اکوڑہ خٹک میں بچت بازاروں کے قیام کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے جبکہ پشاور میں ایسے چار بچت بازار قائم کئے جارہے ہیں جسکی بدولت روزگار کے بہتر مواقع کے علاوہ شہریوں کو روزمرہ اشیاء معیاری نرخوں پر مہیا ہونگی انہوں نے کہا کہ شہری ترقی بلدیاتی اداروں کی مضبوطی سے ممکن ہے ہماری حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو مکمل اختیار دے دیا ہے تاکہ کسی شک و شبے کی گنجائش باقی نہ رہے ہم نہ صرف یہ انتخابات کرانے میں پوری طرح سنجیدہ ہیں اور تمام اختیارات اور وسائل شہروں اور دیہات کی سطح پر عوام کو منتقل کرنا چاہتے ہیں بلکہ بلدیاتی نظام کو عوام کے بنیادی مسائل کا حل اور تعمیر و ترقی کی کنجی سمجھتے ہیں ہم نے بر سراقتدار آنے کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی تھی اور اس مقصد کیلئے حلقہ بندیوں کے علاوہ جامع بلدیاتی نظام تشکیل دیا جسمیں دوسرے صوبوں کے برعکس بیشتراختیارات اورمالی وسائل ویلج اور یونین کونسلوں کی سطح پر منتقل کئے مگر سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلہ آنے پر اگلے مرحلے کا انتظار شروع کیا جبکہ ہم نے حال ہی میں بائیو میٹرک نظام کیلئے بھی قانون سازی کی ہے وزیراعلیٰ نے وفد کی طرف سے پیش کردہ مسائل کے مناسب ازالے کا یقین دلایا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی