کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وزیراعظم نے 96 ارب روپے کی منظوری دے دی

منگل 11 نومبر 2014 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کو وزارت کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وزیراعظم نے 96 ارب روپے کی منظوری دے دی‘ پی سی ون کی منظوری ہوگئی‘ ایل او سی پر شہید ہونے والے افراد کیلئے 50 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے فی کس امداد کردی گئی ہے‘ سیلاب متاثرین کے حوالے سے این ڈی ایم اے کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ اور نقصانات کے ازالے کے تخمینہ بارے کمیٹی کو بتایا گیا۔

منگل کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس چیئرمین ملک ابرار احمدکی سربراہی میں منعقد ہوا۔ کمیٹی میں میجر (ر) طاہر اقبال‘ خلیل جارج‘ چوہدری عابد رضا اور ناصر اقبال بوسال نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے بھی شرکت کی۔ وزارت برائے امور کشمیر نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کشمیر و گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے تاریخ میں پہلی بار 96 ارب روپے کی منظوری دی ہے جس کا پی سی ون بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ 48 ارب روپے کشمیر اور 48 ارب روپے گلگت بلتستان کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کو بہتر کیوں نہیں کیا گیا جس پر ایڈیشنل سیکرٹری طاہر رضا نقوی نے بتایا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے کشمیر کا مواصلاتی نظام ٹھیک نہیں ہوسکا۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے بتایا کہ کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کو اس حوالے سے کام کرنا چاہئے انہیں مکمل اختیارات حاصل ہیں۔

چوہدری برجیس طاہر نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایل او سی پر جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے امدادی رقم 50 ہزار سے بڑھاکر 3 لاکھ روپے کردی گئی ہے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے ابتدائی تخمینہ لگاکر انہیں 60 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک وفاقی حکومت کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔ کمیٹی کو سیلاب کے حوالے سے نقصانات کے تخمینے کے حوالے سے این ڈی ایم اے اور ایس ڈی ایم اے کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ مظفرآباد‘ پونچھ اور میرپور ڈویژنوں میں نقصانات ہوئے ہیں جن میں پونچھ ڈویژن زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ تھا اور ضلع حویلی میں 4 اور 6 ستمبر کی طوفانی بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی جس سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا جسے این ڈی ایم اے نے ایک ہفتے کے اندر بحال کردیا۔ بریفنگ کے مطابق حویلی ضلع میں 21 افراد شہید ہوئے‘ 420 پکے گھر اور 3 ہزار 681 کچے گھر تباہ ہوئے۔ 2659 گھروں کو جزوی طور پر نقصان ہوا۔ کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔ واٹر سپلائی سکیموں کے نقصانات کا ازالہ 2495 ملین لگایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 13 ہزار 700 ملین کے ٹوٹل نقصان کا تخمینہ لگایا گیا۔

سہولیات اور پیسے کی کمی کی وجہ سے نقصانات کا ازالہ نہیں ہوسکا۔ کمیٹی کی جانب سے میجر (ر) طاہر اقبال نے پوچھا کہ این ڈی ایم اے کی طرف سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پہلے سے کیا اقدامات کئے جاتے ہیں جس پر این ڈی ایم اے کی جانب سے بریگیڈیئر اشتیاق احمد نے بتایا کہ ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ہم ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں اور جلد ریلیف کیلئے ٹینٹ مہیاء کئے جاتے ہیں۔ اس مرتبہ 19 ہیلی کاپٹر استعمال کئے گئے جوکہ پاک ارمی اور پاکستان ایئرفورس سے لئے گئے۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی