پی پی آئی پی نے سی ڈبلیو ای انوسٹمنٹ کارپوریشن چین کو590میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے دلچسپی کا خط جاری کردیا

منگل 11 نومبر 2014 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) پرائیویٹ پاوراینڈ انفراسٹرکچر بورڈ(پی پی آئی پی) نے سی ڈبلیو ای انوسٹمنٹ کارپوریشن چین کو590میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے دلچسپی کا خط جاری کردیاہے۔جاری پریس ریلیز کے مطابق خط جاری کرنے کی تقریب گزشتہ روز پی پی آئی پی میں ہوئی جس میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بھی شرکت کی۔پی پی پی آئی بی کے ایم ڈی شاہجہان مرزا اور چائنا کی طرف سے شین زینڈونگ نے نے دلچسپی کے خط پر دستخط کئے اور کاغذات کا تبادلہ کیا۔

بعد ازاں پی پی آئی بی بورڈ کے98ویں اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ حکومت کوئلے اور پانی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں،جن کو بجلی بنانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین میں مختلف بجلی کے منصوبوں پر دستخط ہوئے۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں اور اس کیلئے گرین چینل قائم کرنا چاہتی ہیں تاکہ منصوبوں پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے۔

انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ خیبرپختونخوا کے منصوبوں پر توجہ نہیں دی جارہی،انہوں نے کہا کہ870میگاواٹ کے پن بجلی کے منصوبے پر بھی حالیہ دورہ چین میں دستخط ہوئے جو مانسہرہ میں قائم ہوگا،590میگاواٹ کا محل پن بجلی منصوبہ1200ملین ڈالر کی لاگت سے دریائے جہلم پر پنجاب اور کشمیر کی باؤنڈریز پر قائم ہوگا،بورڈ نے تھر میں1200میگاواٹ اور 660میگاواٹ پر کاام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کو بتایاگیا کہ جلد ہی ان منصوبوں کے دلچسپی کے خطوط جاری کردئیے جائیں گے،بورڈ نے آزاد کشمیر میں آٹھمقام کے علاقے میں350میگاواٹ کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے