پنجاب حکومت نے میٹرک پاس طلباء میں سوفیصد میرٹ پر لیپ ٹاپ کی تقسیم کے مرحلہ کا آغاز کر دیا

جمعرات 13 نومبر 2014 20:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) پنجاب حکومت نے میٹرک پاس طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا جبکہوزیر خزانہ ،قانون،ایکسائز و ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ میٹرک کے امتحان میں 78فیصد اور زیادہ نمبر حاصل کرنے والوں کو بھی اس سکیم میں شامل کیا جارہا ہے،طلبہ کو حصول تعلیم کے لئے جدید سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اور میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام جاری رہے گا،حکومت نے سکول ایجوکیشن کو بہتر بنانے کے لئے گزشتہ چھ سال کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار ٹیچرز شفاف طریقے سے میرٹ پر بھرتی کئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات میں 78 فیصد اور زائد نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی سکیم کاآغاز کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری ہائرایجوکیشن عبداللہ سنبل، لاہور بورڈ کے چیئرمین نصراللہ ورک،محکمہ تعلیم اور بورڈ حکام کے علاوہ طلباء و طالبات اور ان کے عزیز واقارب موجودتھے۔

پولیس کے دستے نے طلبا ء وطالبات کو گارڈآف آنر پیش کیا ۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ چھ سال کے دوران شعبہ تعلیم کیلئے بجٹ بتدریج بڑھایاہے اور تعلیم کے لئے مختص بجٹ 274ارب روپے کل اخراجات کا 26.25فیصد ہے ۔3.50 ارب روپے طلبہ کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دینے کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہونہار طلبہ کو سولر لیمپ فراہم کرنے کا پروگرام بھی جاری رکھے گی جو دور دراز کے سکولوں میں ڈراپ آؤٹ ریٹ کو کم کرنے میں مدد دے گا ، حکومت نے گزشتہ دور کے دوران اجالا پروگرام کے ذریعے 2.5 ارب روپے سے دو لاکھ طلبہ میں سولر لیمپ تقسیم کئے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات خصوصا کم وسیلہ لوگو ں کے لئے تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کوترجیح دے رہی ہے اور سکولوں میں کمپیوٹرلیبز کا قیام، انڈوومنٹ فنڈ ، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے وظائف اور دیگر وظائف و سہولتیں فراہم کرکے کم وسائل رکھنے والے طلباء و طالبات کو تعلیم کی معیاری و جدید سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ مسحق طلباء کو قومی دھارے میں شامل کیاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ 2016 تک صوبے کے تمام بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو 7 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں ،فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سکولو ں کی کل تعداد 3600 تک پہنچ گئی ہے جن میں 15 لاکھ طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے صوبہ کے سرکاری سکولوں میں طلبا ء کی تعداد حقیقی معنوں میں 11 ملین سے تجاوز کر گئی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے