گیس نرخوں میں اضافہ چمڑے کی برآمدی صنعت کو شدید متاثر کرے گا ،کراچی پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کا اظہار تشویش

جمعرات 13 نومبر 2014 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) کراچی پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے ساوٴتھ زون) کے چیئرمین حامد ظہور ، وائس چےئرمین عامر مجید اور سابق چےئرمین گلزار فیروز نے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس کے نرخوں میں اضافہ چمڑے کی برآمدی صنعت کو شدید متاثر کرے گا جبکہ چمڑے کی برآمد پچھلے سالوں کے مقابلے میں پہلے ہی کم ہوگئی ہے ۔

عالمی منڈی میں ہم کو اپنے پڑوسی ممالک چین ، بھارت، بنگلہ دیش اور ویتنام سے مقابلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ برآمدات میں اضافہ کے لیئے چمڑے کی صنعت کو پڑوسی ممالک میں اپنی حکومتوں کی طرف سے بھرپور تعاون ملتا ہے جبکہ یہاں لیدر انڈسٹری بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کیلئے پریشان ہے جبکہ ٹینری زون کو پانی کی فراہمی کو بند ہوئے دس سال سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے اور امن و امان کی صورتحال بھی غیر تسلی بخش ہے۔

(جاری ہے)

گیس کے نرخ میں متواتر اضافہ چمڑے کی برآمدی صنعتوں پر بھاری بھرکم بوجھ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چمڑے کی برآمدی صنعت قومی معیشت کو قیمتی ذر مبادلہ کما کر دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد کیلئے روزگار کے حصول کا اہم ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ چمڑے کی برآمدی صنعت کو گیس کے نرخوں میں اضافے سے کم از کم تین سال کیلئے مستثنٰی کرے تاکہ وہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں اور اس سے وابستہ لوگوں کا روزگار متاثر نہ ہو۔#

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے