رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کازرعی بجلی پر سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز کا خیرمقدم

پیر 24 نومبر 2014 19:07

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین رفیق سلیمان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے زرعی سیکٹر میں 25 ایکٹر سے کم رقبے پر باسمتی چاول کے چھوٹے کاشتکاروں کے لیے دس ارب روپے اورزرعی بجلی پر سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم باستمی چاول کے کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ نان باسمتی چاول کے کاشتکاروں خصوصا سندھ کے غریب کسانوں کو بھی وفاقی اور صوبائی حکومت کے ذریعے مالی تعاون اور بجلی پر سبسڈی فراہم کرنے کے اقدامات کااعلان کریں یہ بات انہوں نے ریپ کے مرکزی دفتر میں منعقدکیے گئے اجلاس کے موقع پرکہی اس موقع پر سابق چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن عبدالرحیم جانواور سینئر وائس چیئرمین میاں محسن عزیز بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

رفیق سلیمان نے کہا کہ باستمی چاول کے مقابلے میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کااندازہ گزشتہ مالی سال جولائی 2013 تا جون 2014 تک لگایا جاسکتا ہے گزشتہ مالی سال کے دوران تقریبا سات لاکھ 33 ہزار ٹن باسمتی جبکہ 26لاکھ 27ہزارمیٹرک ٹن نان باسمتی چاول برآمد کیا گیا جس میں سندھ کے کاشتکاروں کا اہم کرداررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے جولائی 2014 تا اکتوبر 2014 تک باسمتی چاول تقریباایک لاکھ 97 ہزار میٹرک ٹن جبکہ نان باسمتی چاول چھ لاکھ 24 ہزار میٹرک ٹن برآمدکیا جاچکا ہے لیکن بین الاقوامی مارکیٹ میں جاری مقابلے کی فضاء اور قیمتوں میں کمی کے باعث چاول کی قیمت بری طر ح متاثرہورہی ہے جس سے باسمتی چاول کے کسانوں ،کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ نان باسمتی چاول کے کاشتکاراورکسان بھی متاثرہورہے ہیں ۔

رفیق سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں او رکاشتکاروں کے ساتھ امتیازی سلوک اپنانے کی بجائے تمام صوبوں کے کاشتکاروں اورکسانوں کو یکساں سہولیات،سبسڈی اور مراعات فراہم کرنے کی پالیسی کواپناتے ہوئے سندھ کے غریب کسانوں اورکاشتکاروں کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کی برآمدات میں کمی قابل تشویش عمل ہے کیونکہ ملکی برآمدات ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لہذا حکومت موجودہ چیلنجوں اورمسائل کومدنظررکھتے ہوئے فوری طورپر برآمدات میں کمی کانوٹس لے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی