سانحہ پشاور کے خلاف بھمبر میں ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران کی کال پر احاطہ پرانی کچہری میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

بدھ 17 دسمبر 2014 20:52

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے خلاف بھمبر میں ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران کی کال پر احاطہ پرانی کچہری میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں ضلعی انتظامیہ ، سرکاری ملازمین ، سیاسی وسماجی، مذہبی تنظیموں کے نمائندگان و کارکنان ، تاجروں ، وکلاء ، صحافیوں ، سکول و کالجز کے طلباء شہریوں اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن کیا گیا جبکہ شہداء کی یاد میں 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد جرال نے کہا کہ پشاور میں سکول کے معصوم بچوں پر حملہ ظلم کے ساتھ ساتھ سفاک دہشت گردوں کی بزدلی کا عین ثبوت ہے ہم اس سفاکیت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں سکول حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں بھمبر میں آج کا یہ عوامی جم غفیر دہشت گردوں کو پیغام دے دیا کہ آج پوری کشمیری قوم بھی ان دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو چکی ہے اور اہل پاکستان اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک میں موجود دہشت گردوں اور ان کے سپورٹروں کا عوام سے ملکر خاتمہ کرینگے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے انہوں نے کہا کہ آج قوم تہیہ کرے اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جائے اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سمیت ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کیلئے مسلح افواج کے ساتھ ملکر اپنا اپنا کردار ادا کریں احتجاجی مظاہرے سے سینئر صحافی چوہدری خالد حسین ، ڈاکٹر عبدالشکور، انجینئر خالد پرویز بٹ، حاجی عبداللہ، جمیل شفیع ، مرزا اجمل جرال ، عامر رسول بٹ ، مولانا امین الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں مظاہرین نے پرانی کچہری سے میلاد چوک تک مارچ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف نعرے بازی اور مسلح افواج کی حمایت میں نعرے لگائے مظاہرے کے اختتام پر مولانا امین الدین نے شہدائے پشاور کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی