سندھ ہائیکورٹ نے حکومت سندھ کو صوبے میں چینی کی قیمتوں کا تعین کرنے کا حکم دے دیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:22

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کو صوبے میں چینی کی قیمتوں کا تعین کرنے کا حکم دے دیا ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔ سماعت کے دوران سندھ کی 20 شوگر ملوں کے وکیل عبدالستار پیر زادہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے عدالتی حکم کے بعد صوبے میں گنے کی فی من 155 روپے قیمت مقرر کی تھی لیکن بعد میں حکومت نے دوسرا نوٹیفکیشن جاری کرکے گنے کی قیمت 182 روپے فی من گنے کی قیمت مقرر کر دی ہے ۔

جس کے باعث شوگر ملز مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔ گنے اور چینی کی قیمتوں کا تعین کرنا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت سندھ شوگر ملز مالکان کو نظر انداز کرکے من مانے نرخ وصول کرنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ پورے ملک میں 5.5 ملین ٹن چینی کی پروڈکشن کی جاتی ہے اور حکومت 1.5 ملین ٹن چینی ایکسپورٹ کرتی ہے ۔

حکومت کی جانب سے چینی پر نہ تو شوگر ملز مالکان کو سبسڈی دی جاتی ہے اور نہ ہی سر پلس قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے ۔ حکومت نے پچھلے سال بھی گنے کی قیمت 172 روپے مقرر کی تھی ۔ صوبے میں گنے کی 80 فیصد پیدوار پر شوگر ملز مالکان کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا جاتا ۔ شوگر ملز مالکان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومت کو 182 روپے فی من گنے کی قیمت مقرر کرنے کا پابند کیا جائے جبکہ چینی کی قیمتیں بھی طے کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔

عدالت نے سندھ آباد گار سمیت دیگر فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد حکومت سندھ کو حکم دیا ہے کہ جمعہ کی سہہ پہر تک سندھ شوگر ملز ایسوسی ایشن ،سندھ آبادگار اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کرکے چینی کی قیمت کا تعین کرکے ہفتے کی صبح عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی