زونگ جو پاکستان میں تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن اورملک کا سب سے جدید ٹیلی کام آپریٹر ہے، سی آئی او اورسی سی ایس او نیاز اے ملک

ہفتہ 20 دسمبر 2014 22:19

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) زونگ جو پاکستان میں تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اورملک کا سب سے جدید ٹیلی کام آپریٹر ہے، کے سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ اینڈ آٹو میشن ڈپارٹمنٹ کو حال ہی میں کیپ ایبلٹی مچورٹی ماڈل انٹگریشن (سی ایم ایم آئی )لیول 2 پر پورا اترنے کا درجہ مل گیا ہے۔سی ایم ایم آئی اداروں کو اپنی کارکردگی مزید موثر اور بہتر بنانے کے لئے ضروری ،بنیادی عوامل اور طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔

سی ایم ایم آئی لیول2پر پورا اترنے کا مقصد یہ ہے کہ پراجیکٹس مطلوبہ طریقہ کار اور پالیسی کے عین مطابق ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ لیول اس امر کو بھی یقینی بناتا ہے کہ کام کرنے والا عملہ تربیت یافتہ اور ہنر مند افراد پر مشتمل ہے،ان کے پاس مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام متعلقہ وسائل دستیاب ہیں،متعلقہ سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہے ، کنٹرولڈ ہے ،مانیٹرنگ اور نظر ثانی کا پورا نظام موجود ہے جو پراسیس کو بہتر انداز میں چلارہاہے۔

(جاری ہے)

زونگ کے سی آئی او اورسی سی ایس او نیاز اے ملک نے کہا کہ 2014زونگ کے لئے کا میابیوں اور مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کا سال رہا ہے۔حا ل ہی میں سی ایم ایم آئی پر پورا اترنے سے ہمیں مزید حوصلہ ملا ہے اور اس سے زونگ کو دیگر کمپنیوں پر بر تری حاصل ہوگئی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ زونگ پاکستا ن کے ان چند اداروں میں سے ہے جو سی ایم ایم آئی لیول 2پر پورا اتری ہے۔

زونگ کے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اینڈ آٹو میشن کے سینئر منیجر فیصل سجاد نے کہاہے کہ سی ایم ایم آئی لیول 2ہمارے شعبے کا غیر معمول سفر ہے ۔ اس کو قائم کرنے کیلئے ہمیں بالکل بنیاد سے کام شروع کرنا تھا۔یہ بنیادی طور پر ادارے کے سٹر کچر پر مشتمل ہے جس میں سی ایم ایم آئی کے معیار پر پورا اترنے والے افراد کو بھرتی کرنامقصود ہوتا ہے ۔اُنھوں نے کہا ہے کہ ہمیں یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ہم نے محض 4ما ہ کے عرصہ میں یہ ہدف حا صل کر لیا ہے ۔

واضح رہے کہ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اینڈ آٹو میشن ڈیپارٹمنٹ تمام سافٹ ویئر ایپلی کیشنز اور پراسیس کی ڈویلپمنٹ اور دیکھ بھال کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔ اس سے پراسسنگ کی رفتار کو بڑھ جاتی ہے۔زونگ کو یہ پذیرائی کیٹلک کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے ملی ہے جن کے نمائندے فرحان مرزا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ پاکستا ن میں اب تک کا تیز ترین سی ایم ایم آئی اپریذل ہے اور اس کا سارا سہرا زونگ کے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ ٹیم کو جاتا ہے۔سی ایم ایم آئی ماڈل پر عمل درآمد کرنے سے زونگ کا سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ یونٹ مزید منظم ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیارکی پروڈکٹس فراہم کرنے کا حامل ہو جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز