گردشی قرضے581ارب روپے سے تجاوز کر گئے، حکومت نے وزارت پانی و بجلی سے وفاق، صوبوں ، آزاد کشمیر سمیت نجی صارفین کے ذمے واجب الادا بجلی کے واجبات کی تفصیلات طلب کرلیں

اتوار 21 دسمبر 2014 17:42

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) وفاقی حکومت نے سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلیے وزارت پانی و بجلی سے وفاق، صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر سمیت نجی صارفین کے ذمے واجب الادا بجلی کے واجبات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ وزارت پانی و بجلی کے وفاق، صوبوں، اے جے کے سمیت دیگر صارفین سے قابل وصول واجبات 581 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں مذکورہ واجبات کی ریکوری کے میکنزم کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے جس کے تحت ان واجبات کی ایٹ سورس کٹوتی کے لیے فیڈرل ایڈجسٹر کو متحرک و فعال بنانے یا اس کے اختیارات میں اضافے کے فیصلہ کا بھی امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ توانائی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بجلی کے بلوں کی مد میں واجبات کی تفصیلات پیش کی جائیں اور پریزنٹیشن دی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پریزنٹیشن تیار کر لی گئی ہے جبکہ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے اکٹھے کیے جانے والے ڈیٹا کے مطابق وفاق، صوبوں، اے جے کے سمیت دیگر صارفین پر واجبات 581 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں، سب سے بڑے نادہندہ نجی صارفین ہیں جن کے ذمے 31 اکتوبر تک 398.86 ارب روپے کے واجبات ہیں جو 30 جون2014 کو واجب الادا 355.63ارب روپے سے 12 فیصد زیادہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بتایا جائے گا کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں واجبات13 فیصد بڑھ گئے۔

30 جون 2014 تک وفاق اور صوبوں سمیت دیگر صارفین پر 512.91 ارب روپے کے واجبات تھے جو اکتوبر2014 تک بڑھ کر581 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ ذرائع کے مطابق جولائی سے اکتوبرکے دوران بجلی کے صارفین کو357.724 ارب روپے کے بل بھجوائے گئے اور 425.93ارب روپے کی ریکوری ہوئی جو16 فیصد کم ہیں۔ذرائع کے مطابق 31 اکتوبر2014 تک وفاق اور اس کے ماتحت اداروں کے ذمے بجلی کے واجبات8.755 ارب، حکومت سندھ اور ماتحت اداروں کے ذمے 63.29 ارب روپے، خیبرپختونخوا اوراداروں کے ذمے 20.723 ارب، بلوچستان اورصوبائی اداروں کے ذمے 7.334ارب اور پنجاب اور اداروں پر4.845 ارب جبکہ حکومت آزاد جموں و کشمیر کے ذمے 44.185 ارب روپے کے واجبات ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے ماتحت ڈپارٹمنٹس کے ذمے1.31 ارب روپے ، مقامی حکومتوں کے ذمے 2.495 ارب ،خود مختار اداروں کے ذمے 1.692 ارب ، ڈیفنس 1.627 ارب روپے جبکہ 1.81 ارب روپے خود وزارت پانی و بجلی کے ذمے واجب الادا ہیں، اس کے علاوہ وفاق کے زیر انتظام فاٹا کے ذمے 39.355 ارب روپے اور کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) نے بھی28 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن