نوشکی کے اکثر آبادی کا زریعہ معاش زراعت اور گلہ بانی پر منحصر ہے،ظاہر جمالدینی ،

زراعت پروجیکٹس میں ہونیوالی بدعنوانی کی تحقیقات اور کرپشن میں ملوث آفیسران کیخلاف کارروائی کی جائے، فوکل پرسن پولیٹیکل پارٹیز اسٹیئرنگ کمیٹی

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:19

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) پولیٹیکل پارٹیز اسٹیئرنگ کمیٹی نوشکی کے فوکل پرسن ظاہر جمالدینی،ممبران میر ثناء اللہ جمالدینی،حافظ مطیع الرحمان مینگل،مولانا نذیر مینگل ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع نوشکی کے اکثر آبادی کا زریعہ معاش زراعت اور گلہ بانی پر منحصر ہے طویل خشک سالی ،بجلی کی بندش،موسمی تبدیلی،اور قدرتی آفات کیساتھ ساتھ بعض سرکاری اداروں کی آفیسران کی ناقص منصوبہ بندی ،نااہلی،اقرباء پروری،اور کرپشن کے باعث زراعت کا شعبہ تیزی کے ساتھ تباہی کے جانب گامزن ہے ،علاقہ میں زراعت کی فروغ ،زمینداروں کو ریلیف دینے کے لئے محدود دستیاب وسائل کو بروے کار لانے کے بجائے شیر مادر سمجھ کر دونوں ہاتھوں کے ساتھ لوٹا جارہاہے،ایم ایم ڈی نوشکی میں کرپشن اور لوٹ مار کا ایک میگا پروجیکٹ بن چکاہے،ہر مہینے اس ادارے کو پندرہ سے پچیس ہزار لیٹر ڈیزل دیاجاتاہے لیکن اس محکمہ کے ماہانہ بیس سے تیس لاکھ روپے کے فنڈز زراعت کی فروغ یا زمینداروں کو ریلیف یا گھنٹہ جات دینے کے بجائے افسر شاہی اور اہلکاروں کی جیب اور مٹھی گرم کرنے کی نذر ہوتے ہیں،کرپشن،اقرباء پروریکے باعث ایم ایم ڈٰ جیسا ادارہ اپنی افادیت اور اہمیت کھو چکی ہے زمینداروں کو اس ادارے کے زریعے کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا جبکہ آفیسران اور اہلکار راتوں رات امیر بنتے جارہے ہیں،ضلع نوشکی میں زراعت کی ترقی تحفظ کے لئے قائم تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے عدم دلچسپی ،کرپشن،منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث زراعت کی ترقی کی بجائے ترقی کے راہ میں رکاؤٹ بنتے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پولیٹیکل پارٹیز اسٹیئرنگ کمیٹی محکمہ ایم ایم ڈی سمیت زراعت کے نام پر تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں من پسند افراد کو نوازنے،کرپشن،اور اقرباء پروری کی پرزور مذمت کرتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ایم ایم ڈی اور زراعت کے دیگر پروجیکٹس میں ہونے والی بدعنوانی کی تحقیقات اور کرپشن میں ملوث آفیسران کے خلاف کاروائی کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز