پاک قطرجنرل تکافل کا تکافل بازار کے ساتھ معاہدہ

پیر 6 مارچ 2023 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2023ء) پاک قطر جنرل تکافل نے تکافل بازار کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، اس معاہدے کا مقصد شریعہ کے مطابق مصنوعات کی تشہیراور پیش کش کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے ذریعے کسٹمر ہینڈلنگ کے سفر کو آسان بناناہے۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس شراکت داری سے پاک قطرجنرل تکافل اپنی مصنوعات کو شریعہ کے مطابق توسیع دینے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ صارفین تک رسائی حاصل کرسکے گی۔

تکافل بازار ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو متعدد کمپنیوں کی تکافل مصنوعات اور خدمات تک رسائی فراہم کرتاہے۔ تکافل بازار کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پاک قطرجنرل تکافل ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان صارفین تک رسائی حاصل کرسکتی ہے جو اس سے پہلے اس کی مصنوعات کے بارے میں نہیں جانتے۔

(جاری ہے)

معاہدے پر پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرثاقب ذیشان اور تکافل بازار کے شریک بانی مصطفی رحمان اور حسن آر محمدی نے دستخط کئے جبکہ اس موقع پر پاک قطرجنرل تکافل کے ہیڈ آف آپریشنزمحمد رضا بھی موجود تھے۔

پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرثاقب ذیشان نے کہاکہ ہم اپنے صارفین کو جدید اور جامع جنرل تکافل مصنوعات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ تکافل بازار کے ساتھ شراکت داری ،ہماری خدمات کی رسائی کو بڑھانے اور مالیاتی شمولیت کے فروغ کی جانب ایک قدم ہے۔ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت داری پاکستان میں تکافل انڈسٹری کی ترقی اور اس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔

تکافل بازار کے شریک بانی مصطفی رحمان اور حسن آر محمدی نے کہاکہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے، پاکستان میں عوام کو مالیاتی تحفظ فراہم کرنا۔ تکافل بازار کا مقصد تکافل کیلئے ایک ون اسٹاپ حل فراہم کرنا ہے۔ تکافل انڈسٹری کے ساتھ مل کر ہم رسائی میں اضافہ کریں گے اور مالی شمولیت کو بڑھائیں گے۔مجموعی طورپر پاک قطرجنرل تکافل اور تکافل بازار کے درمیان شراکت داری شریعہ کے مطابق فنانس کو فروغ دینے اور اسے صارفین کیلئے مزید قابلِ رسائی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

صارف دوست ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مختلف اقسام کی مصنوعات کی پیش کش کے ذریعے صارفین اپنی اور اپنے اثاثوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ یہ شراکت داری مالیاتی خدمات کے شعبہ میں صارفین کے تجربے کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے اہم کردار کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان