چارسال گزر جانے کے با وجود ٹی ایم اے دوڑ میں ہونے والی بدعنوانیوں کیخلاف کاروائی نہیں ہوسکی

جمعہ 9 جنوری 2015 17:45

دوڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء)چارسال گزر جانے کے با وجود ٹی ایم اے دوڑ میں ہونے والی بدعنوانیوں کیخلاف کاروائی نہیں ہوسکی۔اینٹی کرپشن نے تحقیقات سرد خانے میں ڈال دی۔تفصیلات کے مطابق دوڑ کے ایک شہری اور سماجی رہنما ظفر اقبال نے دوسال قبل صوبائی محتسب سندہ کو ایک در خواست ار سال کی تھی۔جس میں ٹی ایم اے دوڑ میں بدعنوانیوں کے حوالے سے شکایت کی گئی تھی۔

اور اس ضمن میں تحریری ثبوت بھی منسلک کئے تھے ۔جسکے جواب میں صوبائی محتسب سندہ سیکریٹریٹ کی جانب سے مورخہ 25مئی 2012کو ارسال کردہ دولیٹرنمبرPOS/NA/1042/2012 موصول ہوئے۔ان میں سے ایک لیٹر محکمہ بلدیات سندہ کے صوبائی سیکریٹری او ر دوسرا چیئرمین انکوائری اینڈ اینٹی کرپشن سندہ کو ارسال کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جن میں انہیں درخواست پر کاروائی کے احکامات دیئے گئے تھے ۔

مگر چارسال سے گزرجانے کے با وجود اس سلسلے میں کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔ان لیٹر کے کچھ عرصہ بعد محکمہ اینٹی کرپشن ضلع شہید بینظیرآباد(نوابشاہ)کے ایک انسپیکٹر اسد کورائی نے مذکورہ شہری سے رابطہ کیا۔اور تمام تفصیلات معلوم کرکے ثبوت حاصل کئے۔مذکورہ شہری کے مطابق انہوں نے کئی بارمذکورہ انسپیکٹر سے رابطہ کیا۔تو انہوں نے ہر بار یہی جواب دیا کہ ابھی تک انکوائری ہو رہی ہے۔

ظفر اقبال نے بتایا کہ کئی ٹی ایم اے ملازمین ٹھیکیدار بن چکے ہیں۔اور یہ ملازمین نوکری کے ساتھ ساتھ ٹھیکے حاصل کرکے دوہرا فائدہ حاصل کررہے ہیں،جبکہ سابقہ ٹی ایم اے اور موجودہ ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے ٹھیکیداروں کی فہرست بھی چیک کی جائے تو کئی ٹی ایم اے ملازمین کو بھی غیرقانونی طور پر ٹھیکے دینے کا انکشاف ہوگا۔ سماجی رہنما ظفر اقبال نے وزیراعلٰی سندہ۔صوبائی وزیر بلدیات ۔صوبائی دزیر انکوائری اینڈ اینٹی کرپشن۔اور محتسب سندہ سے ٹی ایم اے دوڑ میں ہونے والی بدعنوانیوں کی تحقیقات کراکر ملوث افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..