پنجاب حکومت پولٹری انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے مزیدٹھوس اقدامات کر رہی ہے، چوہدری محمدارشد جٹ

جمعہ 9 جنوری 2015 20:09

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی لائیو سٹاک چوہدری ارشد جٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پولٹری انڈسٹری مسائل کے حل کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور حکومت پولٹری ایسوسی ایشن کے تعاون سے گوشت اور انڈے سستے داموں فروخت کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ مرغیوں میں بیماریوں کی روک تھام کے لیے محکمہ لائیو سٹاک پولٹری ایسوسی ایشن کے تعاون سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایاجارہاہے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں پولٹری ایسوسی ایشن مرغی کا گوشت اورانڈے سستے داموں مزیدفروخت کرے۔

چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق فیلڈ میں کام کرنے والے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ان اورویٹرنری آفیسر پنجاب کے تمام اضلاع میں مرغیوں کے سستے گوشت اور انڈوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کوگوشت اور انڈے مزید ارزاں قیمتوں پر میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو معیاری اور سستی پولٹری مصنوعات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح میں شامل ہے-

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب