یورپی یونین میں پاکستان کی مصنوعات کی برآمدات بڑھی ہے، خرم دستگیر ،

چاول کی ایکسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں لگائی،انٹرنیشنل مارکیٹ میں چاول کی قیمتیں نیچے آئی ہیں، وزیر تجارت پاکستان میں سی فوڈ کے کاروبار میں بہت زیادہ پروٹینشل ہے کوشش ہے کہ یورپی یونین کا وفد پاکستان آکر جائزہ لے، قومی اسمبلی میں اظہار خیال

پیر 12 جنوری 2015 22:31

یورپی یونین میں پاکستان کی مصنوعات کی برآمدات بڑھی ہے، خرم دستگیر ،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی پلس پر یورپی ممالک نے جو تجارتی رائے دی ہے وہ 2013 ء کے مقابلے میں 2014 ء میں نوے کروڑ ڈالر سے تجاویز کردی گئی ہے۔ یورپی یونین میں پاکستان کی مصنوعات کی برآمدات بڑھی ہے۔ چاول کی ایکسپورٹ کیلئے ٹیکس کی معافی اور جو اپنے تخمینے سے دس فیصد زیادہ چاول کی ایکسپورٹ کرتا ہے اس کے ٹیکس میں چار فیصد کی چھوٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیر کے روز قومی اسمبلی میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شکار کیلئے بیرون ملک سے لوگ آتے ہیں ان کے لائسنس کیلئے حکومت کوئی فیس چارج نہیں کرتی۔ بیرون ملک سے لوگوں کے آنے کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتیں مختلف صوبوں میں مختلف ریٹ تعین کئے گئے ہیں یہ ریٹ صوبائی حکومتیں طے کرتی ہیں زرعی اجناس کی ایکسپورٹ کا مکمل انحصار وزارت خوراک پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاول کی ایکسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چاول کی قیمتیں نیچے آئی ہیں۔ 2014 ء کے بجٹ میں جو لوگ زرعی شعبے سے منسلک تھے ان کو بہت ساری مراعات دی گئی ہیں۔ جن میں بلوچستان کے کسانوں کو سب سے زیادہ مراعات دی گئی ہیں۔ وزیر تجارت نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ یورپی یونین نے سی فوڈ پر پابندی لگائی ہے بلکہ پاکستان کا سی فوڈ اتنا معیاری ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید پانچ کمپنیوں کو اجازت دی جائے جو کہ یورپی یونین کو سی فوڈ ایکسپورٹ کرتی ہیں۔

پاکستان میں سی فوڈ کے کاروبار میں بہت زیادہ پروٹینشل ہے کوشش ہے کہ یورپی یونین کا وفد پاکستان آکر خود بھی جائزہ لے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے بیرون ملک دوروں میں ہمسایہ ممالک کو ترجیح دی ہے دوروں کا مقصد قریبی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ دورہ امریکہ میں نو کروڑ روپے خرچ ہوئے جہاں پر وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔

وزیراعظم کے بیرون ممالک دوروں کے بعد ہمسایہ ممالک کے زیادہ تر صدر اور وزرائے اعظم نے پاکستان کا دورہ کیا لیکن بدقسمتی سے سیاسی انتشار کے باعث چائنا کے صدر پاکستان نہیں آسکے۔ جس کے علاوہ تھائی لینڈ کی وزیراعظم افغانستان کے نو منتخب صدر اور برطانیہ کے وزیراعظم پاکستان تشریف لائے۔ عالمی طور پر پاکستان کا قد اس وقت اونچا ہوا جب سولہ دسمبر کے بعد تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوگئیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے بیرون ممالک کے دوروں کے اخراجات بہت کم کردیئے ہیں اور انتہائی کم افراد پر مشتمل وفد تشکیل دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاولوں کی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کررہے ہیں کوالٹی کنٹرول کیلئے رائس ایکسپورٹ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے چاولوں کی ایکسپورٹ میں پہلے سے زیادہ بہتری آئی ہے انہوں نے ایوان کو بتایا کہ 2014 ء کے بجٹ کے بعد اب تک دو ارب ڈالر تک چاولوں کی ایکسپورٹ کی گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا  ایس سی سی آئی کا دورہ

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا ایس سی سی آئی کا دورہ

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی،   سینئر وائس چیئرمین ..

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی، سینئر وائس چیئرمین ..

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا