عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتہ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 60 ڈالر کا اضافہ ،

ملکی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1650 روپے بڑھ گئی ، ہفتے کے روز فی تولہ 850 روپے کااضافہ ،قیمت 49 ہزاررو پے کے قریب پہنچ گئی

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 60 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 1650 روپے بڑھ گئی جبکہ صرف ایک روز میں یعنی ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 49 ہزاررو پے کے قریب جا پہنچی ہے۔

ہفتہ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 23ڈالر کے اضافے 1280 ڈالر پر جاپہنچی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کارجحان دیکھاگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 48 ہزار 100 روپے سے بڑھ کر 48 ہزار 950 روپے ہوگئی اسی طرح 729 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 41 ہزار 957 روپے پر جاپہنچی جبکہ 10روپے کے اضافے سے چاندی کی فی تولہ قیمت دوبارہ 700 روپے ہو گئی۔

(جاری ہے)

صرافہ جیولرز کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق پیر سے ہفتہ کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 60 ڈالر کے اضافے سے 1220 ڈالر سے بڑھ کر 1280 پر جا پہنچی جبکہ ایک ہفتہ کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1650 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں 1415 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب