بے روزگار نوجوانوں کیلئے وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کی غیراعلانیہ بندش کا خدشہ

اتوار 8 فروری 2015 17:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) وفاقی حکومت اور تجارتی بینکوں کی عدم دلچسپی اور سست رفتار پروسیس کے باعث بے روزگار نوجوانوں کے لیے وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کی غیراعلانیہ طور پر بندش کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی حکومت نے مذکورہ اسکیم کے تحت ابتدائی طور پر 100 ارب روپے کے قرضے جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن 13 جنوری 2015 تک اسکیم کے تحت صرف5 ارب روپے مالیت کے قرضوں کا اجرا ممکن ہوسکا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسکیم سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی غرض سے وزیراعظم نوازشریف نے ابتدائی طور پر فیصلہ کیا تھا کہ وہ اسکیم کے تحت منظور ہونے والی درخواستوں کی ہرقرعہ اندازی بذات خود کریں گے جنہوں نے گزشتہ 2 سال میں صرف 2 قرعہ اندازی کی لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود اسکیم کی تیسری قرعہ اندازی وزیراعظم کی مصروفیات کی وجہ سے زیرالتوا ہے۔

(جاری ہے)

قرض کے خواہشمند نوجوانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تجارتی بینکوں کو مذکورہ اسکیم میں شمولیت کے احکام کے باوجود یوتھ بزنس لون اسکیم کی درخواستوں کی وصولی صرف 2 بینکوں نیشنل بینک (این بی پی) اور فرسٹ ویمن بینک (ایف ڈبلیوبی ایل) تک محدود ہے لیکن ان دونوں بینکوں میں بھی بیروزگارنوجوانوں کے لیے کوئی ہیلپ ڈیسک قائم نہیں کی گئی بلکہ اسکیم سے متعلق معلومات سے آگہی کے لیے پبلسٹی مہم بھی بند کردی گئی ہے جس سے امر کی بخوبی نشاندہی ہوتی ہے کہ جاری یوتھ بزنس لون اسکیم کسی بھی وقت غیراعلانیہ طور پر بند کردی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کی حکومت نے ابتدائی طور پراسکیم کے تحت ہر سال 1 لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو قرضوں کے اجرا کا ہدف مقرر کیا تھا اور طے شدہ معیار پر پورا اترنے والے نوجوانوں کی درخواستوں کی قرعہ اندازی ماہانہ بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اسکیم کے تحت قرضوں کے لیے منظوری کی جانے والی تقریباً 10 ہزار 500 درخواستیں صرف قرعہ اندازی نہ ہونے کی وجہ سے زیرالتوا ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیم کے تحت تاحال 59 ہزار 608 بے روزگار نوجوانوں کی جانب سے قرضوں کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں جن میں سے صرف 10 ہزار400 درخواست گزاروں کو قرضوں کی منظوری کے خطوط جاری کیے گئے، ان اعدادوشمار سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے لاکھوں بیروزگارنوجوانوں کواسکیم تحت قرضوں کے اجرا کا اعلان کیا تھا جو تاحال پورا نہ ہوسکا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قومی نوعیت کی مذکورہ اسکیم سے تاحال مطلوبہ بہتری کے نتائج برآمد نہیں ہوسکے اور اسکیم کی سخت شرائط کی وجہ سے بیروزگار نوجوانوں کی بڑی تعداد اسکیم سے استفادہ نہیں کرپائی۔ ضمانتیوں کے عدم تعاون کے باعث ابتدائی 2 قرعہ اندازیوں میں کامیاب ہونے والے بیشترنوجوانوں کو منظورہونے والے قرضوں کی صرف ایک قسط مل سکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام تجارتی بینکوں کے تعاون سے اگروزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کو منظم انداز میں چلایا جائے تو پاکستان میں نہ صرف ایس ایم ایزکو تیزی سے فروغ حاصل ہوگا بلکہ لاکھوں بیروزگار نوجوان برسرروزگار ہوکر مزید لاکھوں بیروزگار نوجوانوں کیلیے روزگارکی فراہمی کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ پاکستان کی جی ڈی پی افزائش 2 تا 3 فیصد سالانہ بڑھ سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب