کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی ،

کے ایس ای100انڈیس32500پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا

جمعرات 12 مارچ 2015 21:16

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی دیکھی گئی تاہم کے ایس ای100انڈیس32500پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا ،تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمایے میں 1ارب روپے سے زائد کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ کاروباری لین دین بدھ کی نسبت 3کروڑ شیئرز کم رہا ۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پرفرٹیلائزر،توانائی اوربینکنگ سیکٹرمیں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے سبب تیزی کارجحان دیکھا گیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 32700پوائنٹس کی حدعبور کرتا ہوا 32715.79پوائنٹس پرجاپہنچا تاہم منافع خوری کی خاطر قلیل مدت کے لئے حصص کے فروخت پردباؤکے سبب کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر32400پوائنٹس کی سطح پر آگیاتاہم کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 43.07پوائنٹس اضافے سے 32539.61پوائنٹس سے بڑھ کر 32582.68پوائنٹس پربندہوااسی طرح کے ایس ای آل شیئرز 23190.99پوائنٹس سے بڑھ کر 23202.03پوائنٹس پرجا پہنچا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 5.79پوائنٹس کی کمی سے 21126.20پوائنٹس پر آگیا۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق سندھ میں سیاسی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے ۔جمعرات کو تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمایے میں 1ارب 48کروڑ 32لاکھ 46ہزار 543روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 73کھرب 6ارب 29کروڑ60لاکھ 2ہزار753روپے سے بڑھ کر73کھرب 7ارب 77کروڑ92لاکھ 49ہزار 296روپے ہوگیا۔جمعرات کو مارکیٹ میں مجموعی طورپر14کروڑ55لاکھ62ہزار حصص کاکاروبار ہوا تاہم ٹریڈنگ ویلیو 8ارب روپے تک محدود رہا جبکہ بدھ کو 17کروڑ24لاکھ17ہزار حصص کاکاروبار ہواتھا اورٹریڈنگ ویلیو 9ارب روپے ریکارڈ کیاگیاتھا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روزمجموعی طورپر 362کمپنیوں کاکاروبارہواجن میں سے 182کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 151میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے فوجی فرٹیلائزر 2کروڑ16لاکھ،پاک الیکٹرون 1کروڑ46لاکھ،جہانگیرصدیق کمپنی 1کروڑ اوراینگروفرٹیلائزر 66لاکھ حصص کے سودوکے ساتھ سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے لحاظ سے مورے بریورے کے بھاؤ میں41.50روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے بھاؤ میں 26روپے کااضافہ جبکہ کولگیٹ پامولوکے بھاؤ میں 69.59روپے اورایکسائیڈ پاک کے بھاؤ میں 67.75روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب