سگریٹ نوشی کو کم کرنے کیلئے تمباکو پر ٹیکسوں میں اضافے کی ضرورت ہے، ملک عمران احمد

بدھ 21 فروری 2024 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2024ء) صحت عامہ سے منسلک سماجی کارکنوں نے سگریٹ نوشی کو کم کرنے کیلئے تمباکو پر ٹیکسوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات صحت کی دیکھ بھال سمیت ضروری عوامی خدمات کی مالی اعانت اور معیشت کو تقویت دینے کے لیے ناگزیر ہیں۔ بدھ کو سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف چائلڈ (سپارک) کے پلیٹ فارم سے جاری پریس ریلیز میں کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز (سی ٹی ایف کے) کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے کہا کہ سگریٹ کے ٹیکسوں میں سالانہ اضافہ کے ذریعے پالیسی ساز سگریٹ کو وقت کے ساتھ ساتھ مہنگا بنا کر تمباکو کے استعمال کو موثر طریقے سے کم کر سکتے ہیں۔

یہ قدم تمباکو نوشی سے متعلقہ بیماریوں اور صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات کو کم کرکے صحت عامہ کو کافی حد تک بہتر کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سگریٹ نوشی سے معاشی نقصان تقریبا 615.07 ارب روپے (3.85 بلین امریکی ڈالر) ہے جو کہ ملک کی جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے برابر ہے۔ خاص طور پر تمباکو نوشی کے معاشی اخراجات اس صنعت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے کہیں زیادہ ہیں۔

انہوں نے ایک بین الاقوامی سروے کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ تمباکو نوشی سے متعلق بیماریوں اور اموات کے ساتھ ساتھ تین بنیادی غیر متعدی بیماریوں سے وابستہ مجموعی سالانہ اقتصادی اخراجات پاکستان کے جی ڈی پی کا بالترتیب 1.6 فیصد اور 1.15 فیصد ہیں۔ یہ تشویشناک رجحان پاکستان کی جی ڈی پی پر پڑنے والے دبائو کو کم کرنے کے لیے سگریٹ ٹیکس میں سالانہ اضافے کی فوری ضرورت کی نشاندہی کرتا ہے جس کے لیے فوری حکومتی کارروائی کی ضرورت ہے۔

سپارک کے پروگرام منیجر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ سگریٹ پر ٹیکسوں کو بڑھا کر حکومت نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کی شرح کو موثر طریقے سے روک سکتی ہے، اس طرح ان کی صحت اور تندرستی کا تحفظ کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمباکو سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے عائد مالی بوجھ پسماندہ کمیونٹیز کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال اور سماجی اقتصادی مواقع تک رسائی میں موجودہ تفاوت کو بڑھاتا ہے۔

انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سگریٹ پر اضافی ٹیکس کا نفاذ محض ایک مالیاتی پالیسی نہیں بلکہ ایک اخلاقی ضرورت ہے۔ پالیسی ساز محدود آمدنی والے نوجوان افراد کے لیے سگریٹ کو کم قابل استطاعت بنا کر تمباکو نوشی سے متعلقہ بیماریوں کے آغاز کو روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ پر اضافی ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے اور تمباکو نوشی کے خاتمے کی کوششوں پر خرچ کیا جاسکتا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ