ٹیوٹا کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کے لئے کام کرنا ہوگا،وزیر صنعت و تجارت پنجاب

منگل 26 مارچ 2024 15:13

ٹیوٹا کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی تیاری  کے لئے کام کرنا ہوگا،وزیر صنعت و تجارت پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں ٹیوٹا کی جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت اور سی ایم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹیوٹا کے موجودہ اداروں میں بہتری لائے بغیر کوئی نیا ادارہ نہ بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹا کے اداروں اور لیبز کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا،ٹیوٹا کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کے لئے روایتی انداز سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ لیبز کو یوایم ٹی جیسی یونیورسٹیوں کے تعاون سے اپ گریڈ کیا جائے جبکہ ٹیوٹا کے اداروں میں طلبہ اور سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ مائیکرو چپ مینوفیکچرنگ مستقبل کی ضرورت ہے،اس پر خصوصی توجہ دی جائے۔ٹیوٹا کے اداروں میں عربی،جرمن،کورین،جاپانی اور ہسپانوی لینگویج کورسز شروع کئے جائیں اور ٹیوٹا کے اداروں کا نصاب عالمی مارکیٹ اور مقامی انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق تیار کیا جائے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے ٹیوٹا کی ویب سائٹ میں بہتری لانے کی بھی ہدایت کی۔چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر)محمد ساجد کھوکھر نے ادارے کی ترقیاتی سکیموں پرپیش رفت بارے بریفنگ دی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ،سی ای او قراة العین،سینئر ڈی جی اختر عباس بھروانہ، سینئر اکنامک ایڈوائزر جاوید اقبال اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب