سابق صدرسارک چیمبر افتخار علی ملک کی بشام میں دہشت گردی کی مذمت

بدھ 27 مارچ 2024 13:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے بشام میں دہشت گردی کے گھنائونے فعل کی مذمت کی ہے۔ بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس کیلئے پاکستان پوری طرح پرعزم ہے۔

اس طرح کی گھنائو نی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس حملے کو پاک چین دوستی کے دشمنوں کا منصوبہ قرار دیا اور چین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستان میں چینی شہریوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ افتخار علی ملک نے دہشت گردی سے نمٹنے اور دونوں ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان اور چین کے مشترکہ عزم پر زور دیا۔ انہوں نے متاثرین کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں اپنے چینی بھائیوں کو پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔

Browse Latest Business News in Urdu

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی