اسٹیٹ بینک نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی بینک اکاؤنٹس میں براہ راست منتقلی کا فریم ورک جاری کر دیا

پیر 8 اپریل 2024 15:31

اسٹیٹ بینک نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام   کی رقوم کی    بینک  اکاؤنٹس میں براہ راست  منتقلی   کا   فریم ورک جاری کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) بینک دولت پاکستان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت رقوم وصول کرنے والوں کو آن بورڈ لانے کے لیے فریم ورک جاری کر دیا ہے تا کہ وہ سماجی بہبود کی ادائیگیاں اپنے اکاؤنٹس میں وصول کر سکیں ، جنہیں ملک بھر کے تمام بینکوں اور مائیکروفنانس بینکوں میں کھولا جا سکے گا۔

یہ سہولت فریم ورک بی آئی ایس پی اور بینکوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ پیر کو مرکزی بینک کے مطابق فریم ورک کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل تقریباً 9.3 ملین افراد اپنے علاقے کے نامزد بینکوں کی برانچوں میں ایک بار جا کر “بی آئی ایس پی سہولت اکاؤنٹ” کھول سکیں گے ۔ بی آئی ایس پی نے اپنے استفادہ کنندگان کے علاقوں میں بینک کی برانچوں کی نشاندہی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ان افراد کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فریم ورک کا نفاذ مراحل میں کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر ایک پائلٹ مرحلہ کراچی اور لاہور میں شروع کیا جائے گا، جس کے تحت بی آئی ایس پی کے تقریباً تیس ہزار استفادہ کنندگان کے اکاؤنٹس کھولے جائیں گے۔ پائلٹ کے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد فریم ورک کے دائرہ کار کو بی آئی ایس پی کی مشاورت سے دیگر شہروں تک توسیع دی جائے گی۔ توقع ہے کہ اس فریم ورک سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل افراد کو مستعد اور شفاف انداز میں سماجی بہبود کی ادائیگیوں میں سہولت کے ساتھ خواتین کی مالی شمولیت کو بڑھانے اور مالی خدمات کی ڈجیٹائزیشن کے فروغ میں مدد ملے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی،   برآمدات ..

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی، برآمدات ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق