ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

منگل 23 اپریل 2024 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ صدر آر سی سی آئی ثاقب رفیق نے استقبالیہ کلمات میں تھنک ٹینک کے اغراض مقاصد پر روشنی ڈالی۔ تھنک ٹینک کا مقصد معاشی چیلنجز کا نہ صرف جائزہ لینا بلکہ مسائل کا حل بھی پیش کرنا ہے۔

چیئرمین تھنک ٹینک اور گروپ لیڈر سہیل الطاف نے موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے، پالیسی اصلاحات اور پاکستان کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات اور پالیسیوں کے تسلسل پر زور دیا۔ ڈائریکٹر جنرل این آئی پی ایس ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے اقتصادیات پر تھنک ٹینک قائم کرنے پر راولپنڈی چیمبر کے اقدام کو سراہا اور پالیسی اصلاحات کے لیے سفارشات اور ان پٹ کے لیے اپنے تعاون اور معاونت کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اشفاق حسن نے موجودہ معاشی چیلنجز، تاریخی اعداد و شمار کے تجزیے اور معاشی رکاوٹوں سے نکلنے کے راستے کے بارے میں بھی تفصیلی پریزنٹیشن دی۔وائس چیئرمین راجہ عامر اقبال نے اپنے خطاب میں پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ اور قرض کی ادائیگیوں پر تاریخی پس منظر اور ڈیٹا کاتقابلی جائزہ پیش کیا۔ اس موقع پر سوال و جواب کاایک تفصیلی سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں شرکاء نے مہنگائی، شرح سود، پیداواری لاگت، مسابقت، ایمنسٹی سکیم، آئی ایم ایف کے قرضے، انڈرسٹریلائزیشن اور قرضوں کی ادائیگیوں سمیت مختلف عوامل پر سوالات کئے۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد، سابق صدور، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں، ویمن ممبرز اور چیمبر ممبرز کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..