پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

جمعرات 2 مئی 2024 19:14

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کومندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 444.90پوائنٹس کی کمی کے بعد70675.64 پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر43 کروڑ 69 لاکھ 96 ہزار41 حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 19.02 ارب روپے تھی۔ مجموعی طورپر363 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 101کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 234 کی قیمتوں میں کمی اور28کمپنوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

کے ایس ای 30 انڈیکس 160.57 پوائنٹس کی کمی کے بعد23234.08 پوائنٹس پربندہوا جبکہ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 5.17 ارب روپے کے سودے ہوئے۔گزشتہ روزکے الیکٹرک کے تین کروڑ 10 لاکھ 3ہزار286 پوائنٹس، ورلڈکال ٹیلی کام لمیٹڈ کے دوکروڑ 51لاکھ 20ہزار 582 حصص، بینک آف پنجاب کے 2 کروڑ16 لاکھ 8ہزار 992 اور پی آئی اے کے ایک کروڑ 57 لاکھ 27 ہزار217حصص کی خریدوفروخت ہوئی۔ گزشتہ روز کے مقابلہ میں جمعرات کوایگری ٹیک، ایس جی پاورلمیٹد اورفرسٹ پیراماونٹ مضاربہ تین ایسی سرفہرست کمپنیاں رہی جن کے حصص کی قیمت میں گزشتہ روز کے مقابلہ میں زیادہ اضافہ ہوا،اس کے برعکس حراٹیکسٹائل ملز، فرسٹ آئی بی ایل مضاربہ اورٹرسٹ مضاربہ کے سٹاک میں سب سے زیادہ کمی ہوئی۔

Browse Latest Business News in Urdu