امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

جمعرات 2 مئی 2024 20:09

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں جمعرات کو 01 پیسےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.25 اور قیمت فروخت 280 روپے ریکارڈ کی گئی روپیہ کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک یورو کی قیمت 298.11 روپے ریکارڈ کی گئی، روپیہ کے مقابلے میں جاپانی ین کے قیمت میں 01 پیسے کا اضافہ ہوا۔ برطانوی پائونڈ کی قدر میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک پائونڈ کی قیمت 348 روپیہ ہو گئی۔ متحدہ عرب امارات کی کرنسی درہم اور سعودی ریال کی قدر میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu