ٹیلی نار پاکستان نے 3Gسے آراستہ ہینڈ سیٹس متعارف کرادیئے

منگل 7 اپریل 2015 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ملک میں 3Gاور انٹرنیٹ کے استعمال کو مزید فروغ دینے کے ضمن میں ٹیلی نار پاکستان نے 3Gسے آراستہ موزوں قیمت ہینڈ سیٹس متعارف کرنے کاا علان کردیاہے ۔یہ اعلان منگل کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا ۔ٹیلی نارڈیوائسز پورٹ فولیو میں اب تک ٹیلی نارایزی 3G اورٹیلی نار اسمارٹ 3Gہینڈ سیٹس شامل ہیں -ٹیلی نارایزی 3Gفرنٹ کیمرے اور سوشل میڈیا ایپلی کیشنز (فیس بک، ٹویٹر اور Whatsapp ) سے مزین ہے جبکہ ٹیلی نار اسمارٹ 3Gملک میں سستے ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے جس میں سوشل میڈیا ایپس کے ساتھ ٹیلی نار میوزک ، ٹیلی نارایپ اسٹور، وائبر، اسکائپ پہلے سے ہی موجود ہیں۔

ٹیلی نارڈیوائسز کی بدولت اب کم اوردرمیانی آمدنی والے افراد بھی 3Gاور انٹرنیٹ کے فوائد سے استفادہ کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار پاکستان کے صارفین کو ان ہینڈسیٹس پر 18 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جائے گی، جو کہ پاکستان میں کسی بھی ہینڈ سیٹ پر فراہم کی جانے والی سب سے طویل وارنٹی ہے۔ مزید برآں ٹیلی نارپاکستان کے صارفین ان ہینڈ سیٹس کے ساتھ پہلے چھ ماہ تک 600 روپے کے بیلنس اور3GB ڈیٹا سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔

دونوں ہینڈ سیٹس 15اپریل 2015سے پاکستان بھرمیں تمام ٹیلی نار سیلز اینڈ سروس سینٹرز اورفرنچائزز کے علاوہ منتخب کردہ موبائل شاپس پر بھی دستیاب ہوں گے ۔ٹیلی نارپاکستان نے ان ڈیوائسزکی صارفین تک رسائی کو مستحکم بنانے کیلئے i2پاکستان کواپنے ڈسٹربیوشن اور وارنٹی پارٹنر کے طور پر منتخب کیا ہے جو کہ ملک بھر میں 800 سے زائد کلیکشن پوائنٹس رکھتا ہے۔

اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسرعرفان وہاب خان نے کہا کہ ہم تمام حلقوں بالخصوص دیہی علاقوں اور کم آمدنی کمانے والے طبقات سے 3Gکی بڑہتی ہوئی ڈیمانڈ دیکھ رہے ہیں۔ 3G سے آراستہ ہینڈ سیٹس کا اجراء ہمارے سب کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کے عزم کی ترجمانی کرتا ہے ۔ہم مستقبل میں بھی اپنے ڈیوائس پورٹ فولیو اور3G نیٹ ورک کو مزید مستحکم بناتے ہوئے ملک میں انٹرنیٹ کو مزید فروغ دینے کے ضمن میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

78 شہروں اور قصبوں میں 35لاکھ 3G سبسکرائبرز کے ساتھ، ٹیلی نار پاکستان نے شعبے میں سب سے بڑے اور تیزی سے ترقی کرنے والے 3Gنیٹ ورک کے اعزاز کو برقرار رکھا ہوا ہے۔موجودہ کمرشل رول آؤٹ کے مرحلے میں ، ٹیلی نار 3G سروسزکرک، ٹانک، ڈیرہ اللہ یار، شانگلہ، گمبٹ، چکوال اوربارکھان میں متعارف کرائی جا چکی ہیں۔ان علاقوں میں ٹیلی نار پاکستان کے صارفین 2 ہفتے تک 3G سروسز مفت استعمال کرسکیں گے۔ صارفین کومفت 3G ٹرائل سروس ختم ہونے کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس اور ٹیلی نار پاکستان کی ویب سائٹ پردی جائے گی۔3Gکی مفت ٹرائل آفرکے تحت کسٹمرزہرروزMB 50 کا مفت ڈیٹا استعمال کرسکیں گے جبکہ2G پر ڈیٹا سروسزحسب معمول چارج کی جائیں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب