کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں29ارب46کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس138.58پوائنٹس کمی سے 32109.87پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 14 اپریل 2015 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ہے ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوبھی اتارچڑھاوٴ کے مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 32200کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں29ارب46کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت17.37فیصدکم جبکہ65.17فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32285پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے باعث سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کے ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ماہرین اسٹاک کے مطابق لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش اور 23اپریل کو کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے سیاسی کشیدگی نے کے باعث سرمایہ کار اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس کے باعث مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس138.58پوائنٹس کمی سے 32109.87پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے103کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ219کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں29ارب 46کروڑ10لاکھ42ہزار69روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر70کھرب56ارب 69کروڑ43لاکھ 9ہزار474روپے ہوگئی ۔منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں21کروڑ77لاکھ 48ہزار 380شیئرز رہیں جوپیرکے مقابلے میں4کروڑ58لاکھ5ہزار230 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے پیکجز لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت12.81روپے اضافے سے587.81روپے اوراسماعیل انڈسٹریز کے حصص کی قیمت10.55روپے اضافے سے221.55روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سے10400.00جبکہ مری بریوری کے حصص کی قیمت46.30روپے کمی سے951.11روپے ہوگئی ۔منگل کو ٹی آر جی لمیٹڈ کی سرگرمیاں4کروڑ38لاکھ27ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت82کمی سے 18.78روپے جبکہ جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں2کروڑ44لاکھ3ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.05روپے کمی سے20.23روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس128.49پوائنٹس کمی سے 20322.05پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس304.22پوائنٹس کمی سے 52865.67جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس79.51پوائنٹس کمی سے 22727.21پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب