کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں36ارب 76کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس268.36پوائنٹس کمی سے 33575.94پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 28 اپریل 2015 17:59

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں36ارب 76کروڑ روپے سے زائد کی کمی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اتارچڑھاؤکے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 33800,3700اور 33600کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں36ارب 76کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت25.36فیصدزائد جبکہ64.65فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،بینکنگ ،پٹرولیم اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33968پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس268.36پوائنٹس کمی سے 33575.94پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر382کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے115کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ247کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں36ارب 76کروڑ19لاکھ24ہزار275روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر72کھرب73ارب 90کروڑ50لاکھ25ہزار972روپے ہوگئی ۔

منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں33کروڑ2لاکھ99ہزار 840شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں6کروڑ68لاکھ38ہزار800 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت37.14روپے اضافے سے780.07روپے اورفیروز سنز کے حصص کی قیمت26.90روپے اضافے سے565.09روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی شیزان انٹرنیشنل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت45.43روپے کمی سے875.00جبکہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت34.00روپے کمی سے1500.00روپے ہوگئی ۔

منگل کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں7کروڑ90لاکھ22ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت37پیسے اضافے سے10.30روپے جبکہ کے اے ایس بی بینک کی سرگرمیاں6کروڑ77لاکھ25ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت94پیسے کمی سے2.43روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس209.59پوائنٹس کمی سے 21558.44پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس409.37پوائنٹس کمی سے 54681.60جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس120.84پوائنٹس کمی سے 23486.74پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب