زراعت ملکی تر قی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر حکمران خود اپنے ہاتھوں سے’’ریڑھ ‘‘کی ہڈی کوتوڑ رہے ہیں‘ محمود الرشید

پنجاب میں کسان 13سو روپے فی من والی گندم حکومت کی مقررہ قیمت پر فروخت کر نے کا صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے‘ اپو زیشن لیڈر پنجا ب

منگل 28 اپریل 2015 20:14

زراعت ملکی تر قی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر حکمران خود اپنے ہاتھوں سے’’ریڑھ ‘‘کی ہڈی کوتوڑ رہے ہیں‘ محمود الرشید

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ زراعت ملکی تر قی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر حکمران خود اپنے ہاتھوں سے’’ریڑھ ‘‘کی ہڈی کوتوڑ رہے ہیں ‘کسان گنے کی فر وخت کے بعداب گندم کی فر وخت کیلئے دھکے کھا رہے ہیں مگر بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی بلکہ ہٹ دھر می کا مظاہرے کرتے ہوئے ’’گڈ گورننس ‘‘کا راگ الاپ رہے ہیں ۔

اپنے دفتر میں کسانوں کے مختلف وفوداور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا کہ پنجاب میں کسانوں کے ساتھ ’’کسان دشمن ‘‘حکو متی رویہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ملک اور زراعت کو مضبوط بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کسانوں کے مسائل کو فور ی حل کر یں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں حکمرانوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہو تی مگر پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں حکمران شوگز ملز لگانے سمیت سارے کام کرتے ہیں اور پھر دونوں ہاتھوں سے غر یب کسانوں اور عوام کو لوٹا جا تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عملی طور پر کسانوں کا کوئی پر سان حال نہیں ، پاکستان میں کسان در بدر کی ٹھوکریں کھانے ہر مجبور ہے، پنجاب میں کسان 13سو روپے فی من والی گندم حکومت کی مقررہ قیمت پر فروخت کر نے کا صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم کسانو ں کے مسائل کے حل تک اُن کے ساتھ کھڑ ے ہیں ، حکمرانو ں کو اپنا طرزِ حکمرانی اور غریب دشمن رویہ تبدیل کرنا پڑے گا ورنہ ان کا حشر بھی سابقہ حکمرانو ں سے مختلف نہ ہو گا اور عوام اِنہیں نشا نِ عبرت بنا دیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں