ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی تناسب سے خطر خواہ اضافہ کیا جائے، مزدور تنظیمو ں کا مطا لبہ

جمعہ 1 مئی 2015 16:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء ) بلوچستان مزدور تنظیمو ں کے رہنما ؤں نے کہا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی تناسب سے خطر خواہ اضافہ کیا جائے ملک میں حالیہ مہنگائی ،لوڈشیڈنگ ،بجلی ،گیس ایشیاء خوردنی کی قمیتو ں میں اضافے بیر وزگاری کم اجرت چائلڈلیبر ،ظلم ونانصافی اور طبقاتی نظام خاتمہ کیا جائے ،تمام سرکاری و غیر سرکاری کنٹریکٹ وڈیلی ویجیزملازمین کو فوری طورپر مستقل کیا جائے اور تمام ملازمین کو سیکرٹریٹ ملازمین کے طرز پر یکساں مر اعات دی جائے مزدور تنظیمو ں کی جانب سے یو م مزدو رکے موقع پر ریلیا ں اور جلسے منعقد کئے گئے کوئٹہ پریس کلب میں آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک جلسہ منعقدہو جس سے مرکزی صدر سلطا ن محمد خان ،سیکرٹری جنرل عبد الستا ر ،صوبائی چیئرمین شاہ علی بگٹی اور پیر محمد کاکڑ سمیت دیگر عہدیدار وں نے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا یکم مئی دنیا بھر کے باشعور محنت کشوں کا بین الاقوامی دن ہے 1886ء امریکہ کے صنعتی شہر شکا گو میں محنت کشو ں نے اوقات کا رکم کرانے کیلئے صدائے احتجاج بلند کی تھی لیکن سرمایہ دارانہ اور جاگیر دارانہ نظام نے اس پر امن تحریک کو ناکام بنانے کیلئے نہتے مزدوروں پر گولیوں کی بو چھاڑ کر کے سینکڑوں محنت کشوں کو قتل کر دیااور اس طرح خون سے سرخ پر چم محنت کش طبقے کی عظمت کا عالمی نشان بن گیا مقررین نے کہا کہ یہ مزدور ہی ہیں جن کی شب و روز محنت سے ملک میں خوشحالی آتی ہے لیکن افسو س سے کہنا پڑتا ہے کہ آج بھی پاکستان میں پر ائیو یٹ اورپبلک ادارو ں میں ایمپلائز (مالک ) کی وہی صورت حال ہے جواپنے اداروں میں ٹریڈ یونین کا وجو د برداشت نہیں کر رہے ہیں اور جہا ں جہاں پر پہلے سے ٹریڈ یونین کا وجو دہے وہ بھی آہستہ آہستہ اپنا وجو د کھوررہا ہے انہو ں نے بے روزگاری ،پر ائیو ٹائز یشن ،ملک میں موجو د مہنگائی ،لوڈشیڈنگ ،بجلی ،گیس،اشیاء خوردو نو ش کی قیمتو ں ہو شر با اضافے ،بے روزگاری کم اجر ت ،صحت و سلامتی ،چائلڈ ،لیبر ،مائنز مزدوروں کو شوشل سیکورٹی ،رجسٹریشن نہ کرنے اورمالکا ن کی ویلفیئر ادارو ں میں میں ٹیکسز جمع نہ کر نے ظلم وبربر یت طبقاتی نظام کے خلاف حکومت وقت کو تنبیح کر تی ہے کہ وہ ان مسائل پر قابو پائے کیونکہ عوام اب مزید ظلم و زیادتی برداشت کرنے کو تیا ر نہیں ملک میں بیک وقت دو لیبر قوانین مرکزی وصوبائی کے نام سے موجود ہیں ایک طرح سے صوبائی سطح کے ٹریڈ یو نینز کا وجو د خطرے میں پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے محنت کشو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے آج کا جلسہ حکومت وقت سے مطالبہ کر تی ہے کہ ملازمین کی تنخو اہو ں مٰں مہنگائی کی تناسب سے خاطر خواہ اضا فہ کیاجائے ملک میں حالیہ مہنگائی لوڈشید نگ ،بجلی گیس ،اشیا خودنی کی قیمتو ں میں اضافے ،بے روز گاریکم اجر ت چائلڈ لیبر ظم و انصافی اورطبقاتی نظام کا خاتمہ کیا جائے ،ڈاؤ ن سائز نگ اوررائٹ سائز نگ کے تحت بر طر ف شدہ زمین کو بحال کیاجائے ،تما م سرکاری و غیر سرکاری کنٹر یکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو فی الفو رریگولر کیئے جائیں ،جب انڈسٹریل زون اور صو بے میں بند کا رخانے فی الفو رچلائے جائیں اور بوستان و خضدار جو کہ انڈسٹر یل زون ڈیکلئیر ہو چکے ہیں ان میں فی الفور صنعتیں لگائی جائیں ،حبیب اللہ کوسٹل پاور کمپنی کے ملازمین کو جاب سیکورٹی فراہم کیاجائے اور سی بی اے یونین کے چارٹر آ ڈیما نڈ پر فوری عملد ارآمد کیا جائے ،پا ک پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو سنیارٹی کے مطابق پر وموٹ کیا جائے ،اور ملازمین کے دیر ینہ مسائل کو حل کیا جائے یہ جلسہ مطالبہ کر تی ہے کہ تمام ملازمین کو سیکرٹریٹ ملازمین کے طرز پر یکساں مراعات دی جائیں ،ادارو ں میں جمہو ری روایات کو فر وغ دیتے ہوئے یونینز کے درمیاں ہر دوسابعد ریفرنڈم کو یقینی بنایا جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی