کاٹن ائیر 2014-15ء کے اختتام پر پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی سالانہ پیداوار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

30 اپریل تک جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 48 لاکھ 71 ہزار 174 بیلز کے برابر پھٹی لائی گئی جو پچھلے سال کیمقابلے میں 11.05 فیصد زائد ہے

اتوار 3 مئی 2015 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) کاٹن ائیر 2014-15ء کے اختتام پر پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی سالانہ پیداوار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔کاٹن جنرز ایسوسی ایشن ،اپٹمااور کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے اشتراک سے جاری ہونے والے حتمی اعدادوشمار کے مطابق 30 اپریل تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 48 لاکھ 71 ہزار 174 بیلز کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی ہے جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14 لاکھ 79 ہزار 480 بیلز (11.05 فیصد) زائد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 1 کروڑ 8لاکھ 96ہزار 674 بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 12 لاکھ 65 ہزار 312 بیلز (13.14 فیصد) زائد ہے جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں مذکورہ عرصے تک 39 لاکھ 74 ہزار 500 بیلز کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی ہے جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2لاکھ 14 ہزار 168 بیلز (5.7 فیصد) زائد ہے ۔

(جاری ہے)

کاٹن ائیر 2014-15ء کے دوران ٹیکسٹائل ملز نے ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں سے مجموعی طور پر 1کروڑ 40 لاکھ 73 ہزار 195بیلز خریدی ہیں جبکہ 4لاکھ 75 ہزار 174 بیلز بیرون ملک برآمد ہونے کے ساتھ ساتھ ٹی سی پی نے بھی اس سال کے دوران جننگ فیکٹریوں سے 94 ہزار 900 بیلز خریدی ہیں۔چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی نے کاٹن ائیر 2014-15ء کیلئے کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار کا تخمینہ 1 کروڑ 34 لاکھ 885 بیلز مختص کیا تھا جس میں سے 99 لاکھ بیلز پنجاب سے اور 34 لاکھ 80 ہزار بیلز سندھ سے پیدا ہونے کی توقع ظاہر کی گئی تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ معروف امریکی زرعی ادارے انٹر نیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی) نے 2014-15ء کے دوران پاکستان میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں پچھلے سال کے مقابلے میں 14 فیصد اضافے بارے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں 2014-15ء کے دوران کپاس کی فی ہیکٹر پیداوار 765 کلو گرام کے مقابلے میں پاکستان میں 810 کلو گرام فی ہیکٹر رہی جس کے باعث رواں سال پاکستان میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار سامنے آئی ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2014-15ء کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ کپاس سندھ کے ضلع سانگھڑ میں پیدا ہوئی جہاں کی جننگ فیکٹریوں میں اس دوران کے دوران 15 لاکھ 14 ہزار 268 بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں 14 لاکھ 82 ہزار 243 بیلز ،رحیم یار خان میں 14لاکھ 11 ہزار 756 بیلز ،بہاولپور میں 13 لاکھ 39 ہزار 338 بیلز جبکہ ضلع خانیوال میں 9 لاکھ 88ہزار 805 بیلز کے برابر پھٹی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ