کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رحجان

100انڈیکس 34ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد 33700پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا

پیر 4 مئی 2015 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رحجان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 34ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد 33700پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 16ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73کھرب روپے سے گھٹ کر72کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، پیٹرولیم، توانائی ،سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 33800،33900اور 34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرتاہوا 34021.27پوائنٹس تک جاپہنچا تاہم بروکریج ہاؤسز اورمقامی انسٹی ٹیوشن کی جانب سے منافع کے لیے حصص کے فروخت پر دباؤ کے سبب مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس ایک وقت میں 33627.57پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 33700پوائنٹس کی سطح پر دوبارہ بحال ہوگیا لیکن مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی۔

(جاری ہے)

پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 6.43پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 33729.96پوائنٹس سے کم ہوکر 33723.53پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23588.90پوائنٹس سے گھٹ کر23540.68پوائنٹس پر آگیا تاہم کے ایس ای 30انڈیکس 37.67پوائنٹس اضافے سے21711.25پوائنٹس پر جاپہنچا۔مندی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمایے میں 16ارب 44کروڑ78لاکھ87ہزار978 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73کھرب 5ارب 80کروڑ91لاکھ70ہزار152روپے سے گھٹ کر 72کھرب89ارب36کروڑ12لاکھ 82ہزار174روپے پر آگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 20کروڑ60لاکھ84ہزار حصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ جمعہ کو 19کروڑ2لاکھ52ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا اور ٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے تک محدود دیکھا گیا،اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر357کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں 138کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،205میں کمی اور14کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ۔

کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم2کروڑ، کے الیکٹرک1کروڑ71لاکھ،فوجی سیمنٹ1کروڑ50لاکھ،اینگرو فرٹیلائزر1کروڑ42لاکھ اور اینگرو فوڈزلمٹڈ79لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے ہینو پاک موٹرزکے حصص کے بھاؤ میں47.41روپے اور سیمنس پاک کے بھاؤ میں 44.51روپے کا اضافہ جبکہ نیسلے پاک کے بھاؤ میں 500روپے اور باٹا پاک کے بھاؤ میں178.83روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔#

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز