پنجاب حکومت کا40لاکھ ٹن گندم خریدنے کادعویٰ محض اپنوں کو نوازنے تک محدو د

چھوٹے کاشتکار آڑھتی کے ہاتھوں ایک ہزارسے گیارہ سوروپے میں گندم بیچنے پرمجبور

پیر 4 مئی 2015 22:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) پنجاب حکومت کا40لاکھ ٹن گندم خریدنے کادعویٰ محض سیاستدانوں،ان کے چہیتوں،پٹواری اورمحکمہ فوڈکے افسران واہلکاروں کونوازنے تک محدودہوکررہ گیاہے چھوٹے کاشتکار آڑھتی کے ہاتھوں ایک ہزارسے گیارہ سوروپے میں گندم بیچنے پرمجبورہیں۔حکومتی ڈپوپرگندم بھجوانے کیلئے فردملکیت بنانے کی شرط چھوٹے کاشتکارکی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہے اورپٹواری کے نہ ملنے کی وجہ سے بھی کاشتکارکوگندم کم قیمت پرفروخت کرنی پڑرہی ہے۔

ان خیالات کااظہارکسان بورڈکے ضلعی صدرمیاں ریحان الحق ایڈووکیٹ نے ضلعی سیکرٹریٹ میں کسانوں کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیامحکمہ فوڈاورآڑھتی مافیاکے گٹھہ جوڑ سے باردانہ کی ناجائزاور من پسندافرادکوترسیل بھی چھوٹے کاشتکاروں کااستحصال کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کی گئی گندم خریداری مہم اپنے آغازسے ہی اصل مقصدحاصل کرنے میں ناکام رہی ہے،مڈل مین اور آڑھتیوں کی حوصلہ شکنی کے حکومتی اعلانات محض دعوؤں تک محدودہوکررہ گئے ہیں اورپیشہ ور،سٹے بازاورسرمایہ کاربری طرح سے چھوٹے کاشتکاروں کااستحصال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ فوڈاورریونیوافسران کی پشت پناہی پرآڑھتی مافیاگندم کے کاشتکاروں کااستحصال کررہاہے،باردانہ کی غیرمنصفانہ اورمن پسندافرادمیں تقسیم کے باعث غریب کاشتکار اپنی سال بھرکی کمائی گندم کواونے پونے داموں آڑھتیوں اورمڈل مین طبقے کوفروخت کرنے پرمجبورہے ۔انہوں نے کہاکہ کسانوں سے کم قیمت پرخریدی جانیوالی گندم گورنمنٹ کے گوداموں میں سرکاری قیمت پرپہنچاکرآڑھتی اپنی جیبیں بھررہے ہیں انہوں نے مختلف خریداری مراکز پرہونے والی بدعنوانیوں پرضلعی انتظامیہ سے فوری طورپرایکشن لینے کامطالبے کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ خریداری مراکزسے آڑھتی مافیاکوبے دخل کرے اورباردانہ کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنائے

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن