پیاف نے بہاولپور میں ملک کے پہلے سولر پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کے آغاز کو خوش آئند قرار دیدیا

جمعرات 7 مئی 2015 15:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے بہاولپور میں ملک کے پہلے سولر پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کے آغاز کو خوش آئند قرار دیاہے ۔وہ پیاف کے نئے عہد داران کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر گزشتہ روز حفیظ سینٹر کے تاجروں سے ایک مقامی ہوٹل میں خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے تا کہ مقابلے کی فضاء برقرار رہے ا نہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں یہ ریٹ سنگل ڈیجٹ پر ہے ۔ چیئرمین نے کہا کہ 33 لاکھ این ٹی این ہولڈرز میں سے صرف 8 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائےSRO-608 کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس پر کام ہو رہا ہے اور امید ہے کہ اس کو بھی مشاورت سے حل کر لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیاف نے حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے موثر حکمت عملی کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بہت ضروری ہے کہ انڈسٹری کو سستی بجلی ملتی رہے اور تاجر برادری ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے ساتھ ساتھ کالاباغ ڈیم کے منصوبے پر عمل درآمد بے حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پہلے 70 فیصد ہائیڈ رل ذ رائع سے بجلی بنائی جاتی تھی اب صرف 30 فیصد ذ رائع استعمال کئے جارہے ہیں جو کہ ملکی برآمدات بڑھانے اور سستی بجلی کے حصول کے لئے بالکل کافی نہیں ہیں۔

ا س موقع پر سابق صدر ایل سی سی آئی محمد علی میاں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی شہباز شریف تاجروں کے مسائل سے باخبر ہیں او ر انرجی مسائل کے لئے مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ بھی تاجروں کی مشاورت سے ہوگا ۔ اس موقع پر شیخ فیاض (سیکریٹری حفیظ سینٹر ) ، سابق صدر ایل سی سی آئی ابوذر شاداور سابق نائب صدر شیخ محمد ارشد ، حفیظ سینٹر اور ہال روڈ مارکیٹ کے عہدداران نے بھی خطاب کیا ۔فرایا کے سابق صدر ، ڈی آئی جی پولیس، ایس پی ماڈل ٹاؤن ، ایل سی سی آئی ای سی ممبر ان سمیت تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب