ٹیلی نا ر نے پاکستان میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل رومنگ پررئیل ٹائم بلنگ کی سہولت متعارف کرادی

پیر 11 مئی 2015 18:49

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) ٹیلی نار پاکستان نے اپنے انٹرنیشنل رومنگ کے صارفین کیلئے رئیل ٹائم بلنگ کی سہولت متعارف کرادی ہے۔اس سہولت کی بدولت بیرون ملک انٹرنیشنل رومنگ کے صارفین بلنگ سے متعلقہ معلومات سے آگاہ رہ سکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی کریڈٹ حد کے مطابق اپنا فون استعمال کر سکتے ہیں۔یہ سروس پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی جار ہی ہے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مائیکل فولی نے کہا کہ بیرون ملک انٹرنیشنل رومنگ پر رئیل ٹائم بلنگ سروس کا آغاز ٹیلی نار پاکستان کے جدت پسند طرز عمل کاحصہ ہے ۔اس سروس کی بدولت اب ہمارے صارفین بیرون ملک سفر کے دوران بلنگ کنٹرول کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سروس کے اطلاق سے قبل رومنگ آف لائن چارج کی جاتی تھی جس کی وجہ سے صارفین اپنی کریڈٹ حد کو جی ایس ایم او ر ڈیٹا کے زیادہ استعمال کے باعث عبور کر جاتے تھے۔

اس سہولت کی بدولت صارفین کوانکی کریڈٹ حد کے 80%, 70%اور 90%استعمال پر آگاہ کیا جائیگا جس سے وہ اپنی کریڈٹ حدعبور کئے بغیر فون استعمال کر سکیں گے۔رئیل ٹائم بلنگ کی سہولت کا آغاز ٹیلی نار پاکستان کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جار ہا ہے۔اس سروس کا آغاز ٹیلی نار پاکستان کے جدت پسند طرز عمل کا تسلسل ہے جس کی بدولت ادارے نے گزشتہ سالوں میں متعدد نت نئے رجحانات ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں متعارف کرائے ہیں۔

ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مائیکل فولی نے مزید کہاکہ ہماری تمام تر توجہ صارفین کو انکی ترجیحات کے مطابق خدمات فراہم کرنے پر مرکوز ہیں ۔شعبے میں اپنے صارفین کو سب سے پہلے بہترین خدمات فراہم کرنا ہمیشہ سے ٹیلی نار پاکستان کی روایت رہی ہے ۔ہمارے صارفین خواہ وہ پاکستان میں ہوں یا پھر بیرون ملک ، انکی ٹیلی کمیونیکیشن کی ضروریات کے مطابق سہولیات کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ٹیلی نارپاکستان اعلیٰ معیار کی ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے والی صف اول کی کمپنی ہے جوکہ 2005؁ سے اپنے آپریشنز سرانجام دے رہی ہے۔اس وقت کمپنی ملک کے8,000سے زائد شہروں میں2,400 ملازمین کے ذریعے36ملین سے زائد صارفین کو اطمینان بخش خدمات فراہم کر رہی ہے۔ٹیلی نار پاکستان 100فیصد ٹیلی نار ASAکا ذیلی ادار ہ ہے اور تعمیر مائیکرو فنانس بینک میں اکثریت میں شیئرز رکھتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز