کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں6ارب89کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس188.29پوائنٹس اضافے سے 33103.73پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 14 مئی 2015 19:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 33000اور 33100کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں6ارب89کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت38.00فیصدزائد جبکہ62.795فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم ،توانائی ،سیمنٹ ،فرٹیلائزر اور آٹو موبائل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33227پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کے دباؤ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس188.29پوائنٹس اضافے سے 33103.73پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر344کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے216کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ102کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں6ارب 89کروڑ80لاکھ86ہزار593روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر72کھرب9ارب 42کروڑ69لاکھ71ہزار399روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں21کروڑ33لاکھ98ہزار 370شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں5کروڑ87لاکھ71ہزار610 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے شیزان انٹرنیشنل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت41.50روپے اضافے سے955.00روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت40.00روپے اضافے سے940.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت271.66روپے کمی سے7577.37جبکہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت31.00روپے کمی سے1470.00روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو بائیکو پٹرولیم کی سرگرمیاں3کروڑ24لاکھ45ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت98پیسے اضافے سے14.09روپے جبکہ غنی آٹو موبائل کی سرگرمیاں1کروڑ51لاکھ72ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت14پیسے اضافے سے6.98روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس22.40پوائنٹس اضافے سے 21167.94پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس483.97پوائنٹس اضافے سے 54352.86جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس87.71پوائنٹس اضافے سے 23335.76پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب