کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کار حجان

کے ایس ای 100انڈیکس 34600پوائنٹس کی سطح سے گر کر34500پوائنٹس کی سطح پر آگیا مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں27ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ ،مجموعی سرمایہ 74کھرب روپے کی سطح پر برقرار رہا

جمعہ 19 جون 2015 20:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کار حجان دیکھا گیا ،کے ایس ای 100انڈیکس 34600پوائنٹس کی سطح سے گر کر34500پوائنٹس کی سطح پر آگیا مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں27ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74کھرب روپے کی سطح پر برقرار رہا،جبکہ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 24کروڑ شیئرز کم رہا ۔

جمعہ کے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان دیکھا گیا ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر 34711.07پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ،جبکہ ٹریڈنگ کے دوران ہی ایک وقت میں انڈیکس34491.31پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں147.91پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 34674.61پوائنٹس کی سطح سے گھٹ کر 34526.70پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 71.45پوائنٹس کی کمی سے 21658.40پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24309.53پوائنٹس سے گھٹ کر 24215.09پوائنٹس پر آگیا ۔

(جاری ہے)

مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے سے 27ارب 95کروڑ75لاکھ 73ہزار 739روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74کھرب81ارب61کروڑ76لاکھ92ہزار323روپے سے کم ہوکر74کھرب53ارب66 کروڑ1لاکھ18ہزار584روپے پر آگیا۔جمعہ کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 20کروڑ70لاکھ8ہزارحصص کا کاروبارہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 5ارب روپے تک محدود دیکھی گئی جبکہ جمعرات کو45کروڑ1لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے ریکارڈ کیاگیا تھا۔

جمعہ کے روزمارکیٹ میں مجموعی طور350 کمپنیوں کاکا روبار ہوا جن میں سے 107کمپنیو ں کے بھاؤمیں اضافہ 227میں کمی اور16کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے دیوان سیمنٹ2 کروڑ96لاکھ،کے الیکٹرک 2کروڑ36لاکھ،بائیکو پیٹرولیم2کروڑ،پاؤر سیمنٹ1کروڑ39لاکھ اور دیوان سلمان74لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سیمنس پاک کے بھاؤ میں30.02روپے اور کولگیٹ پامولو کے بھاؤ میں25روپے کا اضافہ جبکہ صنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں23.96 روپے اور پیکج لمٹڈڈ کے بھاؤ میں16.24روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی