پاکستان سے مختلف ملکوں کو اب تک ایک کروڑ 37لاکھ ڈالرمالیت کا 25ہزار ٹن آم برآمد

جمعہ 19 جون 2015 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) پاکستان سے مختلف ملکوں کو اب تک ایک کروڑ 37لاکھ ڈالرمالیت کا 25ہزار ٹن آم برآمدکردیا گیا ہے ،رواں سیزن پاکستان سے بہتر معیار کے آم برآمد کیے جانے اور بیرونی منڈیوں میں رمضان کی آمد کی وجہ سے کھپت بڑھنے سے گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 25فیصد تک زائد قیمت مل رہی ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل امپورٹرز ایکسپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ وحید احمد کے مطابق اس سال پاکستان سے آسٹریلیا اور امریکا کو بھی آم برآمد کیا جارہا ہے آسٹریلیا کو اب تک 12سے 15ٹن جبکہ امریکا کو 25سے 30ٹن آم برآمد کیا گیا ہے۔

پاکستان سے اب تک سب سے زیادہ آم متحدہ عرب امارات کو ایکسپورٹ کیا گیا ہے جس کا حجم 7500ٹن ہے، پاکستانی آم کی افغانستان ، سی آئی ایس ممالک اور ایران کو بھی برآمد جاری ہے ایران کو اب تک 9ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

وحید احمد کے مطابق ملتان کے علاقے میں آندھی کی وجہ سے آم کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے ملک میں آم کی پیداوار میں پنجاب کا حصہ 60فیصد ہے جبکہ پنجاب کی پیداوار میں ملتان کے علاقے کا حصہ 30فیصد ہے حالیہ آندھی کی وجہ سے ملتان میں آم کی 90فیصد تک فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال چین اور جاپان کو بھی آم کی ایکسپورٹ تجارتی بنیادوں پر شروع کردی جائیگی چین والیوم کے لحاظ سے بڑی مارکیٹ ہے جبکہ جاپان ویلیو کے لحاظ سے اہم مارکیٹ ثابت ہوگی۔ چین اور جاپان کی منڈی کے لیے پاکستانی آم کی ظاہری بناوٹ کو بہتر بنانا ہوگا جس کے لیے ایک طویل مدتی حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔ رواں سال آم کی ایکسپورٹ کے لیے ایک لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کو پورا کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں، پورٹ اتھارٹیز، شپنگ کمپنیوں کا تعاون کا تعاون ناگزیر ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی