پاکستان میں گندم کی کل پیداوار کا 16 فیصد یعنی 32 لاکھ ٹن ضائع ہو جاتی ہے، میاں شاہد

اتوار 28 جون 2015 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چئیرمین میاں شاہد نے کہا ہے کہ دنیا کی آبادی ، بھوک میں اضافہ اور وسائل پر دباؤ کے ساتھ ہی خوراک کے ضیاں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔چار ارب ٹن کی عالمی پیداوار میں سے 33 فیصد سے زیادہ زرعی پیداوار جو ڈیڑھ ارب ٹن کے لگ بھگ ہے ضائع ہو رہی ہے جس کی بڑی وجہ انفراسٹرکچر ،سٹوریج اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی کمزوریاں ہیں ۔

750 ارب ڈالر کی اس خوراک کے ضائع ہونے سے اسے اگانے کے لئے استعمال کئے گئے بیج، ادویات، کھاد،توانائی، محنت اور 550 ارب مکعب فٹ پانی بھی ضائع ہو جاتا ہے۔میاں شاہد نے اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی امریکہ اور یورپ میں عوام سبزی خریدنے کے بعد نصف مقدار کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں جبکہ غریب ممالک میں ایک ارب افراد بھوک کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں 165 ارب ڈالر کی 40 فیصد خوراک اوربھارت میں سالانہ دو کروڑ دس لاکھ ٹن گندم کو آسٹریلیا کی کل پیداوار کے برابر ہے ضائع ہو جاتی ہے ۔آبادی کے اعتبار سے دنیا کے چھٹے پڑے ملک پاکستان میں گندم کی کل پیداوار کا 16 فیصد یعنی 32 لاکھ ٹن ضائع ہو جاتی ہے۔گندم ، پھلوں اور سبزیوں کے ضیاں میں قدرتی آفات، دہشت گردی اور سماجی رویے نے اضافہ کیا ہے جس سے ملک کی آدھی آبادی کو فوڈ سیکورٹی کے مسائل کا شکار ہو گئی ہے۔

چند سال میں پاکستان کی آبادی بائیس کروڑ سے تجاوز کر جائیگی جن میں سے نصف شہروں میں مقیم ہونگے جنھیں صحت بخش خوراک فراہم کرنے کیلئے ابھی سے اقدامات کرنا ہو نگے۔اگلے پندرہ سال میں پاکستانیوں کی اکثریت 24 سال یا اس سے کم ہو گی جنھیں روزگار ملا تو ملک ترقی کرے گا اور نہ ملا تو ملکی مسائل بڑھیں گے۔اس صدی کے اختتام تک دنیا کی آبادی میں تین ارب افراد کا اضافہ ہو جائے گا جس سے زراعت، توانائی اور تمام وسائل زبردست دباؤ کا شکار ہو جائینگے جبکہ اتنی بڑی آبادی کو خوراک کی فراہمی ایک بڑا مسئلہ ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار