کیش انسٹومنٹ پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو 6فیصد کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں ،موسیٰ خان کاکڑ

ایک ہفتے تک ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو احتجاج اور ہڑتالیں کرینگے ، صدر چیمبر آف کامرس انڈسٹری کوئٹہ

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:47

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) چیمبر آف کامرس انڈسٹری کوئٹہ کے صدر موسیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ایف بھی آر کے نئے فنانس ایکٹ کے تحت کیش انسٹومنٹ پر وید ہولڈنگ ٹیکس کو اعشاریہ 6فیصد کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں او ر اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اگرایک ہفتے تک یہ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو احتجاج اور ہڑتالیں کرینگے یہ بات انہوں نے ہفتے کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے ممبران بھی موجود تھے موسیٰ خان کاکڑ نے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکس کو تاجر دشمن اور نارواٹیکس قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں کاروباری صورتحال پہلے ہی خراب ہے کاروباری طبقے کو شدید مشکلات لاحق ہیں ایسے میں حکومت کے تاجروں کو ریلیف دینے کے بجائے ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کو تاجر دشمن قرار دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سمیت پاکستان بھر کے چیمبر ز نے اس ٹیکس کویکسر مسترد کیا ہے اور اس پر احتجاجی لائحہ عمل تشکیل دیا جارہاہے ۔کوئٹہ چیمبر بھی پہلے مرحلے میں احتجاج کریگی اور اگر ٹیکس واپس نہ لیا گیا توشٹرڈاؤ ہڑتال بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس وصول کرنے کے باوجود بھی سڑکوں اور روڈ سیکٹر پر تمام تر وسائل خر چ کئے جارہے ہیں جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے انہوں نے کہاکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے سلسلے میں گورنر بلوچستان سے بھی ملاقات کی اور انہیں اس معاملے س آگاہ کیا ہے کہ وہ صوبے میں وفاق کے نمائندے ہیں وہ اس پر وفاق کو آگاہ کریں تاہم انہوں نے بھی خاطر خواہ اقداما ت نہیں اٹھائے انہوں نے کہاکہ کہ حکومت پالیسی بنانے سے پہلے اگر چیمبر سے مشاور ت کرلیتی تو یہ بہتر ہوتا تاہم چیمبر کو اعتماد میں لئے بغیر نئے ٹیکس کی پالیسی بنا دی گئی ہے جسے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی مسترد کرتی ہے اس سلسلے میں تمام تر چیمبر رابطے میں اور جلد ہی مشاورت کے بعد احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..