بنکوں سے لین دین پرنئے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے قابل ستائش نہیں ، واپس لیا جائے‘آل پاکستان بزنس فورم

تجارتی ایسوسی ایشنز اورکاروباری طبقات غیرمنصفافہ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف 7جولائی کواحتجاجی ہڑتال کے اعلان پرغورکررہی ہیں‘ ابراہیم قریشی

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) آل پاکستان بزنس فورم کے صدرابراہیم قریشی نے بنکوں سے لین دین پرنئے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کاروباری طبقہ پر غیرضروری بوجھ ہے جو ملک میں پہلے سے ہی کمزور کاروباری اور تجارتی سرگرمی کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے کاروبار ی کمیونٹیز اور چھوٹی صنعتوں کے آپریشنل اخراجات بھی بڑھیں گی اور افراط زرکی شرح میں اضافہ ہوگا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس اور ریونیو نے حال ہی میں 50000 زائد مالیت کے تمام بینکاری لین دین پر 0.6 فیصدودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی منظوری دی ہے ۔ نقد رقم نکالنے کے علاوہ اس نئے ٹیکس کے نرخ ڈیمانڈ ڈرافٹ، پے آرڈرز، ایس ڈی آر ایس،سی ڈی آر ایس،ایس ٹی ڈی آر، کال ڈیپازٹ ریسیپ اور آر ٹی سیزپر بھی لاگو ہوں ۔

(جاری ہے)

ابراہیم قریشی نے نئے ٹیکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا آل پاکستان بزنس فورم مکمل طور پر ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اوراپنے ہزاروں ممبران کوترغیب دلائی ہے کہ وہ نہ صرف ٹیکس اداکریں بلکہ اپنے گوشوارے بھی جمع کرائیں ۔

تاہم کاروباری برادری کو اس طرح کے بالواسطہ ٹیکس پر سخت تشویش ہے جو یقینی طور پرہماری جیسی کم آمدنی معیشتوں کیلئے مناسب نہیں ہے کیونکہ اس سے عام لوگوں زیادہ متاثر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کے بالواسطہ ٹیکسوں کے نفاذ سے بینکوں اور ریگولیٹڈ اداروں کے ذریعے مالیاتی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ عام آدمی ٹیکس سے بچنے کیلئے غیر منظم اور غیر قانونی مالیاتی چینلز کے استعمال کی طرف مائل ہوں گے ۔

اس سے حکومت کی آمدنی بڑھانے کی کوششوں کوبھی سخت دھچکا لگے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے یہ موزوں ہوگا کہ وہ بلاواسطہ ٹیکس کے نفاذ کیلئے بالخصوص بڑے ٹیکس چوروں ،امراء اور50ملین سے زیادہ سالانہ آمدنی والے بڑے کاروباری اداروں کو ٹارگٹ کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بجلی پر جی ایس ٹی کم کرنے پر غورکرنا کرچاہیے تاکہ چھوٹی صنعتوں اور کاروبارکو تقویت حاصل ہو۔

ابراہیم قریشی نے کہا کہ مالیاتی سال 2014 میں صرف 791.000 افراد نے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے جو انتہا ئی مایوس کن تصویر پیش کرتے ہیں تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ حکومت امراء کے جرائم کیلئے غریب لوگوں کوقربانی کا بکرابنائے ۔انہوں نے کہا کہ کئی تجارتی ایسوسی ایشنز اورکاروباری طبقات اس قسم کے غیرمنصفافہ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 7جولائی کواحتجاجی ہڑتال کے اعلان پرغورکررہی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز