ما لی مشکلات سے دوچار پاکستان اسٹیل ملز حکام نے غفلت اور لاپروائی کی نئی داستان رقم کر دی

مہنگی اسٹیل مصنوعات کی سستے داموں فروخت سے ادارے کو 8ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:04

کرا چی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) مالی مشکلات سے دوچار پاکستان اسٹیل ملز کے حکام نے غفلت اور لاپروائی کی نئی داستان رقم کر دی ہے۔ مہنگی اسٹیل مصنوعات کی سستے داموں فروخت سے ادارے کو 8ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ سریا بننے میں استعمال ہونیوالے بلٹس کی مد میں53 کروڑ روپے کی بے ضابطگی کی گئی ۔ حکومت سے کھربوں روپے کے بیل آؤٹ پیکج وصول کرنے والا (سفید ہاتھی)پاکستان اسٹیل اپنے پیروں پر آج تک کھڑا نہ ہوسکا ۔

پاکستان اسٹیل ملز کا قیام ملکی معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنا تھا ۔ تاہم غیر عقلیت پسندانہ اپروچ ، اکھاڑ پچھاڑ ، سیاسی مفاہمت کے نام پر ملازمین کی بھرمار ، آمدن سے زیادہ اخراجات ، پیداوار میں کمی اور تیکنکی خرابیوں کے باعث ایک طرف ملز کی چمنیوں نے ایک کے بعد ایک دھواں اگلنا بند کر دیا تو دوسری جانب ادارہ کرپشن اور لوٹ مار کا گڑھ بنا رہا ۔

(جاری ہے)

سال 2012 اور 2013 میں انتظامیہ نے 18ارب روپے کا مال 9 ارب میں بیچ دیا ۔ ملز انتظامیہ نے ایک لاکھ 61 ہزار میٹرک ٹن سے زائد سامان فروخت کیا ۔ مال کی قیمت 18 ارب 2 کروڑ91 ہزار سے زائد تھی جبکہ یہ سارا "مال مفت دل بے رحم " کے مصداق 9 ارب 11کروڑ میں فروحت کر دیا گیا ۔ ملز انتظامیہ نے انوکھا موقف اپناتے ہوئے یہ کہا ملز کی پیداوار میں کمی اور پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث نقصان ہوا ۔دستاویزات کے مطابق سریا بنانے میں استعمال ہونے والے بلٹس کی مد میں 53 کروڑ روپے کے بے ضابطگی کا انکشاف بھی ہوا ۔ دستاویز کے مطابق اسٹیل بلٹس کی پیداوار کے نام پر 53 کروڑ روپے کے اخراجات تو کیے گئے مگر سریا نہ بنایا گیا

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز